نسیم شاہ نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کو بھول کر اگلے میچ میں فتح کیلیے پرامید
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر اگلے میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں مشقوں سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر میچ سے سیکھنے کو ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جو ہوا برا ہوا تاہم اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، کھیل میں کارکردگی دکھانے پر ہی خامیاں سامنے آتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا کام پرفارم کرنا ہوتا ہے تاہم نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے، کوشش کریں گے کہ کراچی میں جنوبی افریقا کو شکست سے ہمکنار کریں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی اچھی توقعات ہیں، امید ہے کہ اہم مقابلوں میں نتائج ہمارے حق میں رہیں، ہم نے کوشش کی ہے کہ بیٹنگ کو بھی بہتر کریں لیکن میچ میں بنیادی کردار بولنگ کا ہوتا ہے، میں بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ٹیم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، پاکستان کی بولنگ بہترین ہے جبکہ بیٹنگ بھی مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں نسیم شاہ نے کہا کہ اب تک بھارتی کرکٹ ٹیم سے مقابلے کے حوالے سے ٹیم میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی، ہماری توجہ ایک میچ پر نہیں بلکہ پورے ٹورنامنٹ پر ہوگی، جو ٹیم دباو برداشت کرنے میں کامیاب رہی وہی فتح سے ہمکنار ہوگی۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ بطور بولنگ یونٹ ہم بہتر کریں گے لیکن ان پچز پر فاسٹ بولرز کو زیادہ مدد نہیں ملتی، اسپنرز کا کردار یہاں اہم ہے، میں نے گزشتہ میچز میں اچھی بولنگ نہیں کی۔
نسیم شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا اقدام ہے، اسٹیڈیم بہت اچھے بنے ہیں۔
دوسری جانب، چیمپینز ٹرافی کراچی پہنچ گئی، تعلیمی درسگاہ میں طالب علموں نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ بدھ کو کھیلے گی، نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کا جنوبی افریقا سے مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔
جنوبی افریقا کی ٹیم پیر کی شب کراچی پہنچ جائے گی جبکہ منگل کو پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کی مشقیں طے ہیں۔ فائنل میں جگہ نہ بنا پانے والی ٹیم جمعرات کو لاہور روانہ ہو جائے گی۔
دونوں فائنلسٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا نسیم شاہ نے نے کہا کہ ٹرافی کے میچ میں کریں گے
پڑھیں:
بھارتی باکسر کو دھول چٹانے والے عثمان وزیر پاکستان کب پہنچیں گے؟
اپنی 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اتوار کی شب واپس وطن پہنچ رہے ہیں۔
سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو ) کے خیر سگالی کے سفیر عثمان وزیر کا کراچی ائیرپورٹ پر پرتپاک خیرمقدم کیا جائے گا۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جمعرات کو منعقدہ فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔
عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔11 فائٹس میں عثمان وزیر نے ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔
گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سکینڈ میں ناک آوٹ کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔