190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ‘ ناصر جاوید ڈسٹرکٹ جج ویسٹ تعینات
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیٹ نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ کیا، جس کا رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ناصر جاوید رانا کو تبدیل کردیا گیا اور ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج تعینات ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا عہدہ خالی تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ناصر جاوید
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بھی چودھری شجماعت کو بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور چودھری شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔