حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران صدر اشعر مجید کھوکھر، نائب صدر عبدالحفیظ سولنگی، جنرل سیکرٹری مسعود رسول بابر میمن، جوائنٹ سیکرٹری تنویر احمد جونیجو، لائبریری سیکرٹری حاجی ایوب سومرو، خازن رمیز رجب ابڑو، ممبر منیجنگ کمیٹی بلال مصطفی چانڈیو، جمیلہ نور دودانی بلوچ، اعجاز علی جمالی، عبدالجبار اگھیم، اعجاز علی راجڑ، صدام حسین خاصخیلی اور ساجد بجیر کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حیدر آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام ایڈووکیٹ دوست وکیل برادری کے فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا حقیقی کردار ادا کریں گے۔ ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے مرکزی افس ٹنڈو جام میں ٹنڈوجام پریس کلب کے صدر اعجاز میمن علما مشائخ کے مرکزی صدر پیر عبدالسعید سیفی سائیں ایجوکیشن ونگ کے صوبائی کوآرڈینیٹر ارشاد علی راجپوت حیدرآباد کے میڈیا کوآرڈینیٹر محبوب حسین بوزدار اور دیگر صحافی دوست بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور:

پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گی

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث باچا خان چوک سے متصل سڑک زیر آب ہے
  • خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا
  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
  •   حکومت فوری طور پر نجی شعبے کو گندم امپورٹ کی اجازت دے
  • شرح سود کو 11فیصد پر برقرار رکھنا مانیٹری پالیسی کا غلط فیصلہ ہے‘ گوہر اعجاز
  • چاروں صوبوں کی فلور ملز کا وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ