چیمپئینز ٹرافی کا ٹیزر ریلیز، شائقین عاطف کی آواز سُننے کو بےقرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے آفیشل گانے کا ٹیزر ڈال کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔
آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چیمپئینز ٹرافی کا ٹیزر شائقینِ کرکٹ کیلئے ریلیز کی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔
میگا ایونٹ کیلئے آئی سی سی نے ابھی صرف ٹیزر ریلیز کیا ہے تاہم جلد پورا گانا اَپ لوڈ کیا جائے گا، جس میں تمام 8 کی نمائندگی موجود ہے۔
مزید پڑھیں: علی ظفر کی پرستاروں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل
ادھر ٹورنامنٹ کے آغاز میں محض 12 دن رہ گئے ہیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل ہوچکا، جس کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر کے علاوہ آئمہ بیگ اور عارف لوہار جیسے نامور فنکار بھی فینز کو لطف اندوز کریں گے۔
A post shared by ICC (@icc)
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان
پاکستان ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ منتخب شدہ کھلاڑیوں کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فاطمہ ثنا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سال کے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نوجوان کھلاڑی ایمان فاطمہ کو بھی قومی ویمنز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو کہ ٹیم کی مستقبل کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ منتخب شدہ 15 رکنی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی یہ ٹی 20 سیریز 6 اگست سے شروع ہو کر 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں: عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر۔ یہ سیریز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے کھیل کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی میدان میں اپنی پہچان کو مضبوط کرنے کا موقع ہوگی۔