چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار فتح کے بعد بھارتی کرکٹرز کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کامیابی نے بھارتی کرکٹرز کی مارکیٹ ویلیو کو مزید مستحکم کر دیا ہے خاص طور پر کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی مقبولیت کو ایک نیا عروج ملا ہے۔

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اس وقت ملک کے سب سے مہنگے برانڈ ہیں جن کی برانڈ ویلیو 227.

9 ملین ڈالر (تقریباً 2000 کروڑ روپے) ہے۔

یہ کسی بھی بھارتی اداکار یا دیگر مشہور شخصیات سے زیادہ ہے جن میں رنویر سنگھ (203.1 ملین ڈالر) اور شاہ رخ خان (120.7 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان

بھارتی کپتان روہت شرما کی برانڈ ویلیو اس وقت 41 ملین ڈالر (تقریباً 344 کروڑ روپے) ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد خاص طور پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ان کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جنہوں نے فائنل میں دباؤ کے لمحات میں 18 رنز بنائے، ان کی موجودہ برانڈ ویلیو 38 ملین ڈالر ہے اور ماہرین کے مطابق ان کی مارکیٹ ویلیو میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے تیسری مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر کتنی انعامی رقم اپنے نام کی؟

بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر بھی ملک کے ٹاپ 10 قیمتی برانڈز میں شامل ہیں جن کی برانڈ ویلیو 91.4 ملین ڈالر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی برانڈ ویلیو میں نمایاں بہتری آئے گی اور وہ مزید اسپانسرشپ معاہدے حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

برانڈ ویلیو کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟

کسی بھی کھلاڑی یا مشہور شخصیت کی برانڈ ویلیو درج ذیل عوامل پر منحصر ہوتی ہے:

کیرئیر کی کامیابی: کسی کھلاڑی کی میدان میں کامیابی سب سے اہم عنصر ہوتا ہے۔ جتنے زیادہ ٹائٹلز جیتے جاتے ہیں، اتنی ہی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایوارڈز اور مثبت خبروں میں رہنا: اگر کوئی کھلاڑی مثبت خبروں میں رہتا ہے اور ایوارڈز حاصل کرتا ہے تو اس کی مقبولیت اور برانڈ ویلیو بڑھتی ہے۔

سوشل میڈیا فالوونگ: جتنا زیادہ کوئی شخصیت سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے اور ٹرینڈ بنائے اتنی ہی اس کی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوتا ہے۔

برانڈ اینڈورسمنٹ: اگر کوئی کھلاڑی یا شخصیت ماضی میں کسی برانڈ کی تشہیر کر چکی ہے اور اس سے کمپنی کو فائدہ ہوا ہے تو اس کی مارکیٹ ویلیو بڑھ جاتی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ملین ڈالر ہے اور کے بعد

پڑھیں:

اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ

وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافے کیلئے نئے اقدامات تجویز کیے ہیں جو جلد نافذالعمل ہوسکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نان فائلرز سے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس مجوزہ اقدام سے حکومت کو سالانہ تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے، تاہم اس سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر دوگنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جس سے عام شہریوں کی جیب پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجاویز حکومت کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے پیش کی گئی ہیں، کیونکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر اپنے محصولات کے ہدف سے پیچھے رہا۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہدف 3083 ارب روپے تھا، تاہم ایف بی آر صرف 2885 ارب روپے جمع کر سکا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کیا گیا، یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پرٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کیا گیا، اس سے پہلے یومیہ 50 ہزار سےزائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • بھارتی نژاد بینکم برہم بھٹ پر 500 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام، جعلی ایمیلز سے اداروں کو کیسے لوٹا؟
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا
  • مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ: پاکستان کویت کے درمیان 25 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع