نیپال(نیوز ڈیسک)نیدرلینڈز نے نیپال کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے “تین سپر اوورز” والے میچ میں شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

میچ کے مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیموں نے 152-152 رنز بنائے، پہلا سپر اوور 19-19 اور دوسرا 17-17 رنز سے برابر رہا، جس کے بعد میچ تیسرے سپر اوور میں داخل ہواجو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلا موقع تھا۔

ٹی 20 کا مہنگا ترین اسپیل ، آئر لینڈ کے فاسٹ بائولر لیام میک کارتھی کو 4 اوورز میں 81 رنز پڑ گئے

تیسرے سپر اوورمیں نیپال رن بنانے میں ناکام رہا جبکہ نیدرلینڈز کے بلے باز نے ایک زوردار چھکا لگا کر میچ اپنے نام کرلیا۔

یہ میچ کرکٹ مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گیا اور عالمی سطح پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے کونسے نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

جنوبی افریقہ نے ٹیمبا باووما کی قیادت میں کرکٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نہ صرف یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے جنوبی افریقی کپتان بنے ہیں، بلکہ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ناقابلِ شکست انداز میں جیتنے والے پہلے کپتان بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی افریقہ آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا

’جنوبی افریقہ کی 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی‘

یہ فتح جنوبی افریقہ کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ ملک کی 1998 کے بعد پہلی بڑی آئی سی سی ٹرافی ہے۔ جنوبی افریقہ نے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی، اور282 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔

میچ کی جھلکیاں

جنوبی افریقہ کے بیٹر ایڈن مارکرم نے چوتھی اننگز میں شاندار 136 رنز کی اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

کپتان ٹیمبا باووما نے66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، حالانکہ وہ ہیمسٹرنگ انجری (پٹھوں میں تناؤ) کا شکار تھے۔ انہوں نے مارکرم کے ساتھ 147 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

کائل ویریئن نے وننگ شاٹ کھیل کر میچ ختم کیا، جبکہ کگیسو ربادا نے میچ میں کل 9 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیمبا باووما جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام کپتان ہیں جنہوں نے کوئی آئی سی سی ٹرافی جیتی۔

انہوں نے 25-2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل میں 7 میچز جیتے اور ایک ڈرا کیا، یعنی ایک بھی شکست نہ کھائی۔

اپنی قیادت پر تنقید کے باوجود انہوں نے ثابت کیاکہ ٹیم کی جیت اتحاد، عزم اور قیادت کے جذبے کا نتیجہ ہے۔

یہ موقع ہے کہ ہم سب متحد ہو کر خوشی منائیں، ٹیمبا باووما

چیمپیئن شپ جیتنے کے موقع پر کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ یہ موقع ہے کہ ہم سب متحد ہو کر خوشی منائیں۔

یہ بھی پرھیں سہ فریقی کرکٹ سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کون سے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے؟

جنوبی افریقہ کی یہ جیت نہ صرف کرکٹ کی تاریخ میں یادگار لمحہ ہے، بلکہ یہ ٹیمبا باووما کی قیادت میں نئے دور کے آغاز کی علامت بھی ہے۔ ایک ایسی قیادت جس نے خاموشی سے تنقید کو پیچھے چھوڑ کر میدان میں تاریخ رقم کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایڈن مارکرم پہلے کپتان تاریخ رقم ٹیمبا باووما نئے ریکارڈز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹی20 میچ میں 3 سپر اوورز، نئی تاریخ رقم ہوگئی
  • ایک میچ میں 3 سُپر اوور! ٹی20 میں نئی تاریخ رقم
  • (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل)ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی قوانین میں تبدیلی
  • ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دیدی
  • ٹی20 کرکٹ میں بدترین بولنگ کا نیا ریکارڈ، یہ اعزاز کس بولر کو ملا؟
  • آئرلینڈ کے فاسٹ بولر لیام میک کارتھی نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے کونسے نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقا ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا
  • لارڈز میں نئی تاریخ رقم، جنوبی افریقہ پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا