قومی کرکٹرز کے نئے کنٹریکٹس پر مشاورت شروع، صائم ایوب کو ترقی ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور:قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت شروع ہوگئی۔
موجودہ معاہدے آئندہ ماہ کے اختتام تک ختم ہوجائیں گے، بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے، فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی نئی لسٹ میں واپسی متوقع ہے، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہورہے ہیں، نئے کنٹریکٹس کی تیاری کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے۔ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف کی نئے کنٹریکٹس میں واپسی ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دورمیں تین سال کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فنانشل اسٹرکچر تیار کیا گیاتھا۔ گزشتہ برس 25 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیئے گئے تھے، نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں، ڈومیسٹک پرفارمرز کو ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
اے کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد رضوان کو رکھا گیا تھا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور شان مسعود بی کیٹیگری میں تھے۔ سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، ابراراحمد، حارث روف، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاداب خان شامل تھے۔
سینٹرل کنٹریکٹ معاملات پر چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈآئڑیکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، سی ایف او جاوید مرتضی فائنل رپورٹ تیار کرکے پی بی سی چیئرمین محسن نقوی کو پیش کریں گے، ان کی منظوری سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نئے کنٹریکٹس کیٹیگری میں کرکٹرز کے صائم ایوب
پڑھیں:
ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلیے بابر اعظم، رضوان کی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان
تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کل ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کو پی سی بی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔
ٹیم اسکواذ اٹھارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ سلیکٹر عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ کی کل پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ دورہ بنگلہ دیش اور دورہ ویسٹ انڈیز میں ناکامیوں کی وجوہات بھی بتائیں گے۔
ذرائع کے مطابق تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی تفصیلات شئیر کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان علی آغا اور سلیکٹرز نے ہفتے کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کو فائنل کرلیا ہے۔
تین ملکی سیریز 29 اگست سے شارجہ میں کھیلی جائے گی۔ جس کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ شارجہ میں ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا میں ان فٹ ہونے کے بعد فاسٹ بولر احمد دانیال کی تین ملکی سیریز میں اب شرکت ممکن نہیں رہی تاہم سلمان مرزا کی شمولیت یقینی ہے۔