ڈیویلیرز نے 28 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر مداحوں کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
جنوبی افریقہ(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز نےصرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کر کے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔9 مارچ کو “ٹیسٹ آف سپر اسپورٹ پارک 2025 کے دوران ٹائٹنز لیجنڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز نے صرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔
اسٹار کرکٹر کی اس دھواں دار اننگز کی بدولت ٹائٹنز لیجنڈز نے میچ میں فتح حاصل کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ان کی سنچری کا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہے جہاں مداحوں نے “مسٹر 360 کی واپسی کو خوب سراہا۔اے بی ڈیویلیرز نے آخری بار 2021 کے آئی پی ایل سیزن میں پروفیشنل کرکٹ کھیلی تھی اور اس سنچری کے ساتھ انہوں نے ثابت کر دیا کہ ان کا جوہر اب بھی برقرار ہے۔
یہ ان کی لیجنڈز کرکٹ میں پہلی سنچری تھی جس نے نہ صرف شائقین بلکہ کرکٹ پنڈتوں کو بھی ان کی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا۔سپر اسپورٹ پارک کے آفیشل ایکس ہینڈل نے بھی ان کی اس شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا “اے بی ڈیویلیرز کی پہلی لیجنڈز سنچری، مسٹر 360 واپس آ گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں۔
واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اس ایونٹ میں قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔ گرین شرٹس کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
Post Views: 5