Daily Mumtaz:
2025-07-01@18:49:22 GMT

نویں کلاس پاس بھارتی کرکٹر ایجوکیشن آفیسر بنیں گے

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

نویں کلاس پاس بھارتی کرکٹر ایجوکیشن آفیسر بنیں گے

کراچی:بھارت کے نویں کلاس پاس کرکٹر رنکو سنگھ کو بیسک ایجوکیشن آفیسر مقرر کیا جائے گا، ان کی یہ تقرری انٹرنیشنل میڈل ونر ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ رول کے تحت ہوگی۔

کرکٹر جلد ہی نئی بلندیوں کو چھونے والے ہیں اور یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کی سماج وادھی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی ہوئی ہے۔

رنکو کی اس تقرری کے حوالے سے کافی حیرت بھی ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ وہ نویں جماعت پاس کرنے کے بعد تعلیم چھوڑ چکے ہیں۔

کرکٹر کی جس ملازمت کے لیے تقرری ہو رہی ہے اس کے لیے کم سے کم گریجویشن کی تعلیم ضروری ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے امپائر فکسنگ کا پنڈورا باکس کھول دیا۔

سابق بھارتی اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں وہ مبینہ طور پر امپائرز کو رشوت دیکر اپنے حق میں فیصلے کرانے کا اعتراف کررہے ہیں، انہوں نے اس گفتگو کے دوران 2 امپائرز کا نام لیا جو دونوں ہی اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک کلپ میں سہواگ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ایک امپائر روڈی کوئٹزن ہوا کرتے تھے، ایک میچ کے دوران میں نے اور سچن ٹنڈولکر نے ایک ہی کمپنی کے پیڈز باندھے تھے، کوئٹزن نے مجھ سے پوچھا کہ یہ پیڈز میں کہاں سے خرید سکتا ہوں، جس پر میں نے پوچھا کہ آپ کو کیوں چاہئیں توانہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کیلئے لینا چاہتا ہوں۔

سہواگ نے کہا کہ میچ کے بعد میں نے اپنے پیڈز انہیں دے دیے، امپائر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں کیسے لے سکتا ہوں، میں نے کہا کہ آپ کے بیٹے کیلئے گفٹ ہے، جس پر انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں آپ کیلئے کیا کرسکتا ہوں، میں نے کہا کہ بس آپ مجھے ایک بار آؤٹ نہیں دینا، انہوں نے مجھے 2، 3 بار آؤٹ نہیں دیا۔

سہواگ نے مزید کہا کہ اس طرح ایک امپائر ڈیوڈ شیفرڈ تھے، بھارت میں امپائرنگ کے دوران میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو ہماری مہمان نوازی کیسی لگ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے آئس کریم نہیں ملی، کیٹررز منع کررہے ہیں، کھیل کے دوران میں نے وقفہ لیا اور کیٹرر سے کہا کہ اگر وقفے میں امپائر کو ونیلا، چاکلیٹ اور اسٹرابری آئس کریم نہ ملی تو تمہاری نوکری گئی۔

سابق بھارتی کھلاڑی نے بتایا کہ وقفے میں امپائر اندر گئے اور جب واپس آئے تو میں نے پوچھا کہ آئس کریم کیسی تھی، انہوں نے کہا کہ آپ کو کیسے معلوم ہوا، میں نے کہا کہ میں نے ہی انتظام کیا تھا، اس پر انہوں نے پوچھا کہ میں آپ کیلئے کیا کرسکتا ہوں، میں نے کہا کہ بس ایک بار مجھے آؤٹ نہیں دینا۔

متعلقہ مضامین

  • بس آؤٹ نہ دینا، سابق بھارتی کرکٹر کا امپائرز کو رشوت دینے کا انکشاف
  • جیکب آباد ،سیکرٹری تعلیم کے ایجوکیشن ورکس کے ریٹائر کلرک کی تقرری کے احکامات جاری
  • فلموں میں کمائی زیادہ ہے کرکٹ میں؟ بھارتی کرکٹر کے بیان نے سب کو حیران کردیا
  • محمد سراج کا بلّا نامعلوم شخص نے توڑ دیا، بھارتی کرکٹر غصے میں لال پیلے ہوگئے
  • بھارتی کرکٹر کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج
  • بھارتی کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر 5 برس تک زیادتی کرتا رہا، خاتون کا دعویٰ
  • بھارتی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کا الزام
  • وہ... جو دوسروں کے لیے مثال بنیں
  • سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف