( بگ بیش لیگ ) بابر اعظم ودیگر کرکٹرز کو این او سی حاصل
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
سرفراز احمد اور سکندر بخت سلیکشن کمیٹی میں شامل‘اظہر علی اور اسد شفیق کو ڈراپ کردیا گیا، ذرائع
شاہین آفریدی کی بہترین پرفارمنس کے باوجود جگہ نہیں بنی،شاہین آفریدی کی شکایت سامنے آئی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو این او سی دے دیئے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کیلئے این او سی جاری ہوا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلئے یکم ستمبر تک، حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کیلئے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کاشف علی کو کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کیلیے، محمد عباس کو 2 جولائی، خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کے لیے این او سی ملا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق محمد نواز کو گیانا سپر لیگ، سی پی ایل، خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ، محمد حسان خان کو سی پی ایل جبکہ حارث رؤف کو میجر لیگ کرکٹ کیلیے این او سی دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اور سکندر بخت کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا جبکہ اظہر علی اور اسد شفیق کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔سرفراز احمد اور سکندر بخت نے کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں شرکت کی۔ہیڈکوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان علی آغا، سلیکٹر عاقب جاوید اور علیم ڈار کے ساتھ مل کر بنگلادیش اوور ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹیم بھی فائنل کرلی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں، فاسٹ بولر شاہین آفریدی پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس کے باوجود جگہ نہیں بناسکے۔شاہین آفریدی مبینہ خراب رویے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اظہر علی یوتھ ڈیولپمنٹ کے لیے کام کریں گے جبکہ اسد شفیق کو ویمنز سلیکشن کمیٹی اور کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔پی سی بی سرفراز احمد سے بھی ایک سے زیادہ کام لینا چاہتا ہے، نئی تقرریوں اور بڑے فیصلوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق شاہین ا فریدی پی سی بی کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہدکی دعوت پرسعودی عرب پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملیں گے ۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم کے طیارے کو حصار میں لیتے ہوئے استقبال کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائیر اسپیس میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ، عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب سے وزیر اعظم کل برطانیہ روانہ ہوں گے اور پھر برطانیہ میں 2 روز قیام کے بعد امریکا جائیں گے۔امریکا کے دورے کے دوران پر وزیر اعظم اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔