WE News:
2025-07-24@23:13:30 GMT

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 اتوار کو ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 اتوار کو ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل اتوار کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6 بجے شروع ہوگا۔

سیریز کے بقیہ 4 میچز18 مارچ ڈنیڈن۔21 مارچ آکلینڈ۔ 23مارچ ماؤنٹ مانگونوئی اور 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قیادت کی تھی جو پاکستان نے 2،1 سے جیتی تھی۔

پاکستان ٹیم  میں شاداب خان، محمد حارثم عمیر بن یوسف، حسن نواز، عبدالصمد، عرفان نیازی، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم، ابرار احمد، جہانداد خان  اور عثمان خان شامل ہیں۔

حسن نواز اور عبدالصمد ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی کے سبب سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹیم نے کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کیا ہے اور کپتان سلمان علی آغا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ  سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔

سلمان علی آغا نے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں کہا کہ ان کھلاڑیوں کا سلیکشن ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر ہوا ہے اور ان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ٹیم ہے اور یہ سیریز میں  بے خوف کرکٹ  کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کی قیادت مائیکل بریسویل کررہے ہیں ان کی بھی بحیثیت کپتان یہ دوسری سیریز ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں قیادت کی تھی جو 2،2 سے برابر رہی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 7 وہ کھلاڑی شامل ہیں جو حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلے تھے۔فاسٹ بولر بین سیئرز اور اسپنر اش سوڈھی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کائل جیمی سن اور ول او راک کا سلیکشن پہلے 3 میچوں کے لیے ہوا ہے جبکہ میٹ ہنری فٹ ہونے کی صورت میں آخری 2 میچوں میں دستیاب ہونگے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتک 44  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 23 میچز جیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے 19  میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 2 میچز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز پاکستان کرکٹ نیوزی لینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز پاکستان کرکٹ نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ ہے اور

پڑھیں:

پاکستان دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا سیریز بھی بنگلہ دیش کے حوالے کر دی

ڈھاکا — پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلی بار تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے ٹی20 میچ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس کو 8 رنز سے ہرا کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 133 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 125 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار 51 رنز بنا کر مزاحمت کی، لیکن وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ دیگر بیٹرز میں عباس آفریدی نے 19، احمد دانیال نے 17 اور خوشدل شاہ نے 13 رنز بنائے۔ صائم ایوب صرف ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ فخر زمان (8)، محمد حارث، حسن نواز اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش کی بولنگ میں شریف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ تنظیم حسن، مہدی حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل، بنگلہ دیش کے جاکر علی 55 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، مہدی حسن نے 33 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال، عباس آفریدی اور سلمان مرزا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے ڈھاکہ میں ایئرفورس طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان کے لیے اعزاز بچانے کی کوشش ہوگا، جبکہ بنگلہ دیش مسلسل دوسری ٹی20 سیریز جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔

ٹی20 انٹرنیشنل میں اب تک دونوں ٹیمیں 23 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں 19 بار پاکستان جبکہ 4 بار بنگلہ دیش فاتح رہا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2026 کا شیڈول جاری
  • بھارت کو ایک اور ناکامی، محسن نقوی کی قیادت میں اے سی سی کا کورم مکمل، اہم اجلاس آج ہوگا
  • بی وائی ڈی کا پہلا پلگ اِن ہائبرڈ ماڈل ’شارک 6‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان
  • اسٹرینجر تھنگز کا پانچواں سیزن کب ریلیز ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے حکومت کی نئی اسپورٹس پالیسی درد سر، راجر بنی کی صدارت خطرے میں
  • پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان
  • پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
  • پاکستان دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا سیریز بھی بنگلہ دیش کے حوالے کر دی