نیوزی لینڈ کو دھچکا، کپتان ٹام لیتھم پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران کپتان ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا ہے کہ ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کرنے والے مائیکل بریسویل کپتانی جاری رکھیں گے۔
ون ڈے سیریز میں مچ ہے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ول ینگ بھی صرف پہلے ون ڈے میں دستیاب ہوں گے، وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔
ول ینگ کی جگہ رہیز ماریو اسکواڈ میں شامل ہوں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، سیریز کے دیگر میچز 2 اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ نیپیئر میں کھیلا جائے گا۔
میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-4 سے اپنے نام کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بڑا دھچکا لگ گیا۔
فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو رواں سیزن پلئیر ڈرافٹ میں منتخب کیے گئے جنوبی افریقی بیٹر راسی وین ڈر ڈوسن اور میٹ شارٹ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
3 بار کی چیمپئین فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ راسی وین ڈر ڈوسن اور میٹ شارٹ ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ کھیلنے سے قاصر ہوئے ہیں۔جنوبی افریقی بیٹی راسی وین ڈر ڈوسن کی جگہ ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔کائل میئرز کا فرنچائز کو لاہور میں اسکے چھٹے میچ سے قبل جوائن کرنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب فرنچائز کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ابتک بہترین کھیل پیش کیا ہے لیکن ہم کسی قسم کا چانس نہیں لینا چاہتے، راسی وین ڈر ڈوسن اور اہلخانہ کیساتھ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں۔