کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں شرکت کریں گے تاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی فارم اور صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر قومی اسکواڈ کے یہ کھلاڑی اپنی اپنی ریجنل ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔
محمد رضوان اور اسپنر ساجد خان پشاور ریجن کی جانب سے کھیلیں گے، جبکہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا سیالکوٹ اور فاسٹ بولر حسن علی لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔
Pakistan Test squad’s pre-series camp continues in Lahore ????
Glimpses of day two of the scenario-based practice match at the Gaddafi Stadium ????#PAKvSA pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 3, 2025
قائداعظم ٹرافی کا پہلا راؤنڈ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 9 اکتوبر کو ختم ہوگا، جو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے صرف 2 روز قبل مکمل ہوگا۔
مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نئے انکلوژرز کن 2 اسٹار کھلاڑیوں کے نام سے منسوب؟
10 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ ایبٹ آباد، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی کے میدانوں میں کھیلا جائے گا۔
قائداعظم ٹرافی ٹیمیں:ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور سیالکوٹ۔
پہلے راؤنڈ کے میچز (6 سے 9 اکتوبر):ایبٹ آباد بمقابلہ بہاولپور (ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم)
لاہور وائٹس بمقابلہ اسلام آباد (شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی)
پشاور بمقابلہ سیالکوٹ (عمران خان اسٹیڈیم، پشاور)
فاٹا بمقابلہ ملتان (ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد)
فیصل آباد بمقابلہ کراچی بلوز (مرغزار کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد)
شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، فیصل اکرم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپنر ساجد خان پاکستان کرکٹ بورڈ سلمان علی آغا فاسٹ بولر حسن علی قائداعظم ٹرافی قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ سلمان علی آغا فاسٹ بولر حسن علی قائداعظم ٹرافی قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان قائداعظم ٹرافی محمد رضوان اسلام آباد ایبٹ آباد
پڑھیں:
اے بی ڈیویلئیرز بھی کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی ٹیم پر برس پڑے
اے بی ڈیویلئیرز بھی کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی ٹیم پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
ڈربن (آئی پی ایس )جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈیویلئیرز بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے منفی رویے اور کھیل کے بیچ میں سیاست لانے پر برس پڑے ہیں۔اے بی ڈیویلئیرز نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں بھارتی ٹیم کے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق جنوبی افریقی کپتان نے اپنے یوٹیوب چینل کی ویڈیو میں کہا ہے کہ، بھارتی ٹیم اس بات سے خوش نہیں تھی کہ ٹرافی کون دے رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ کھیل میں نہیں آنا چاہیے۔ سیاست کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔ کھیل اپنی جگہ ہے اور اسے وہیں منایا جانا چاہیے۔
اے بی ڈیویلئیرز کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ، مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوا، لیکن امید ہے کہ مستقبل میں معاملات درست ہوجائیں گے۔ یہ صورتحال کھیل، کھلاڑیوں اور کرکٹرز کے لیے بہت مشکل تھی، اور مجھے یہ دیکھنا پسند نہیں آیا۔ اختتام میں کافی غیر آرام دہ ماحول بن گیا تھا۔ایشیا کپ 2025 کے اختتام پر بھارت کے فیصلے نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا تھا جب بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی کھلاڑی ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی کے ہاتھوں وصول نہیں کرنا چاہتے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصمود فلوٹیلا میں شامل غزہ محاصرہ توڑنے والا پہلا جہاز کون سا ہے؟ صمود فلوٹیلا میں شامل غزہ محاصرہ توڑنے والا پہلا جہاز کون سا ہے؟ مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام ہی پنجاب کے لیے آواز اٹھانا ہے، وزیراعلی پنجاب سندھ حکومت کی کارکردگی، عظمی بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سینیٹر مشتاق سے رابطہ منقطع، حکومت حفاظت یقینی بنائے: اہلیہ اینڈرے فلیچر آئی ایل ٹی 20میں سب سے مہنگے کھلاڑی قرار،پاکستانی فخر زمان اور نسیم شاہ بھی نمایاں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم