قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر میدان میں اتریں گے، اور ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہماری ترجیح ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہم نے لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا ہے۔

سلمان علی آغا نے کہاکہ پاکستان کی جیت میں بابر اعظم، شاہین شاہ اور محمد رضوان کا ہمیشہ کردار رہا ہے، ہم بیک اپ تیار کرنے کے لیے نئے لڑکوں کو موقع دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ سے قبل نئے لڑکوں کو موقع دیا جارہا ہے کہ وہ خود کو منوا سکیں۔

قومی کپتان نے کہاکہ سفیان مقیم بہترین اسپنر ہے، ہم آگے ان کو ضرور موقع دیں گے، ٹیم کی سلیکشن میں میری رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔

سلمان علی آغا نے کہاکہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کے باعث ہمیں امپائرز پر ہی انحصار کرنا پڑےگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل 28 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے 3 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کےلیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ ٹرافی کی رونمائی پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان بنگلہ دیش سیریز ٹی20 کرکٹ سلمان علی آغا قذافی اسٹیڈیم قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان بنگلہ دیش سیریز ٹی20 کرکٹ سلمان علی ا غا قذافی اسٹیڈیم قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز اور بنگلہ دیش کے سلمان علی ا غا قذافی اسٹیڈیم نے کہاکہ

پڑھیں:

پاکستان کی ٹیم بہت متوازن ہے، ہرانا چیلنج ہوگا: بنگلادیشی کپتان

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بہت متوازن ہے،ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان لٹن داس کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یواے ای کے خلاف سیریز ماضی بن چکی، اب نئی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان ٹیم بہت بیلنس ہے۔ ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تسکین احمد، مشفیق الرحمن، ناہید رانا ہمارے اہم بولر تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی۔نوجوان کرکٹرز کے پاس خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔

بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ ہر سیریز دوسری سیریز سے مختلف ہوتی ہے۔  ہر کنڈیشنز کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔بطور کپتان کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس سے بھی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل سے کنڈیشز اور پچز کا تھوڑا بہت آئیڈیا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلا ٹی20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا: سلمان علی آغا
  • پاکستان کی ٹیم بہت متوازن ہے، ہرانا چیلنج ہوگا: بنگلادیشی کپتان
  • پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
  • پاکستان بنگلادیش ٹی20 سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان 
  • پاک بنگلہ دیش ٹی20 سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کی پریکٹس
  • پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل مستفیض الرحمان انجری کا شکار ہو گئے
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا چار رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔