پاکستان بنگلادیش ٹی20 سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز انٹرنیشنل سیریز کیلئے آئی سی سی ایلیٹ امپائر رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہونگے۔
پہلے ٹی20 کیلئے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے پاک بنگلادیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہیں ہوگی
دوسرے ٹی20 میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہونگے، احسن رضا تھرڈ امپائر جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد
اسی طرح تیسرے ٹی20 میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امپائر ہوں گے پاک بنگلادیش
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے: ہیڈ کوچ بنگلادیش
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنزکہتے ہیں کہ ہم سب جانتے ہیں پاکستان ٹیم خطرناک ٹیم ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستفیض الرحمان ہمارے سینیئر باؤلر ہیں ہم انہیں مس کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا مورال کافی اچھا ہے۔شان ٹیٹ کی شمولیت ہماری ٹیم کے لیے بہترین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے اچھا نہیں کھیلی لیکن وہ خطرناک ٹیم ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پاکستان کے ساتھ بہت یادیں وابستہ ہیں۔