2025-05-27@18:56:24 GMT
تلاش کی گنتی: 67
«امپائر ہوں گے»:
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدرکی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد سے گفتگو میں صدر کاکہنا تھاکہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی. صدرآصف علی زرداری کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، بلاول...
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی...
اپنے بیان میں فرح عظیم شاہ نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی خاتون رکن فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اپنے سہولت کاروں کے ذریعے خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، بچوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے۔ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ فرح عظیم شاہ نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو...
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تب ہی ممکن ہے جب تمام متنازع مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے،چیئرمین پی پی پی بھارتی عوام بھی امن چاہتے ہیں لیکن ان کی قیادت نفرت اور انتشار کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے، میڈیا سے گفتگو چیئرمین پی پی پی اور وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی اعلیٰ سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تب ہی ممکن ہے جب تمام متنازع مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔وفاقی دارالحکومت میں دفتر خارجہ سے بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری کشیدگی دونوں ممالک کے عوام اور ترقی کے لیے خطرناک...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر اور پانی سمیت 4 اہم نکات پر گفتگو ہو گی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی، سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور عالمی سفارتی مہم کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشتگردی کی آڑ میں جارحیت کی، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، خطے کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کوئی حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے پر آنے والی نسلیں جنگ لڑیں گی؟ یہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سفارتی مہم کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگردی سے خطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے...
مبڑیال، لاہور (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پی پی پی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ سمبڑیال میں پیپلز پارٹی کے امیداوار کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ امانت ہے ووٹ کو اہل امیدوار کے سپرد کریں۔ حلقہ پی پی 52 سمبڑیال سے پیپلزپارٹی ضمنی انتخاب بھرپور طریقے سے لڑرہی ہے جس کیلئے زور و شور سے انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ الیکشن میں فارم 47 والا ڈرامہ نہیں چلنے دیں گے، یکم جون کو پی پی کی جیت ہو گی حلقہ کے عوام ووٹ دینے سے قبل پیپلزپارٹی کی حقیقی خدمات اور قربانیوں کو سامنے رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیال کے...

بھارت نے ہمارا پانی روکا تو ایسا ردعمل دیں گے کہ اس کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے، ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ہمارا پانی روکا تو ایسا ردعمل دیں گے کہ اس کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے پانی کے معاملے پر بھارت کو واضح کردیا ہے، جس کے بعد فوج کی طرف سے مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ کوئی پاگل آدمی ہی 24 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا پانی روکنے کا سوچ سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا وقت نہ آئے، لیکن اگر یہ وقت آگیا تو پھر دنیا دیکھے گی کہ ہم کیا کرتے ہیں۔ ترجمان پاک...
بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہونگے، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہوں گے، بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعہ کو انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی کے نظام میں اسلام آباد کا حصہ کم کرنے کی حالیہ دھمکیوں پر عمل کرنے کی انڈیا کی کسی بھی...
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری 80 ہزار شہادتوں کے بعد ہم پر جنگ مسلط کی جارہی تھی، ہم نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے، یہاں فورسز کا جذبہ ہے تو قوم کا جذبہ بھی ہے، کوئی منصوبہ ساز کوئی منصوبہ بنانے سے پہلے سوچ لے ہم نے کیا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔ حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اب بھارت ایسی حرکت نہیں کرے گا، نہ اس بارے میں سوچے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی سبکی ہوئی ہے، اگر دوبارہ ایسا کچھ کیا تو ڈبکی ہوگی، شہادتوں کا جذبہ ہمارے جوانوں میں موجود ہے، اللّٰہ نے ہمیں پوری دنیا اور خاص طور پر اس خطے...
لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے تک خطرات منڈلاتے رہیں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور ایران بااعتماد دوست بن رہے ہیں، افغانستان کو بھی حصہ بننا ہوگا۔لیاقت بلوچ کے مطابق سیاسی بحران پھر ہرا بھرا ہو رہا ہے، سیاسی بحران کا سیاسی حل تلاش کرلیا جائے۔
فائل فوٹو پنجاب بھر کے تمام اسکول آج سے معمول کے مطابق کھولے جائے گے، اسکول کھولنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات آج سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔بورڈ حکام کے مطابق میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی آج سے شیڈول کے مطابق شروع ہوں گے۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وفاق میں ہم پیپلزپارٹی کے اتحادی ہیں چاہے انہوں نے وزارت لی ہو یا نہ ہو، فاروق ستار 10، 15ارب سے کراچی کے لیے کچھ نہیں ہوتا، وفاق کو حصہ بڑھانا چاہیے ، صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہر منصوبے کے خاتمے کا فیصلہ نہیں ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے ۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والا فیصلہ حتمی ہے ۔ناصر شاہ نے کہا کہ...
صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے، جن کا تعلق جماعت کی آئندہ تنظیمی پیش رفت سے تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات مورخہ 17 و 18 مئی 2025ء، بروز ہفتہ و اتوار، لاہور میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر صوبے بھر سے تمام ضلعی...

میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر آپ ہمارا پانی بند کرو گے تو ہم آپ کا سانس بند کریں گے، میزائل چوکوں میں سجانے کے لیے نہیں آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پوری قوم متحد ہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے جو فیصلے کیے وہ پوری قوم کی ترجمانی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ سیاسی فائدے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کیے، ہندوستانی قوم کو فیصلہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے پہلگام واقعے پر بغیر ثبوت کے الزام تراشی کی، پانی ہماری لائف لائن ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمےداریوں سے مکمل آگاہ ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق...
لاہور(اوصاف نیوز) معروف وکیل رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالتیں تو ٹوٹ چکی، ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ توڑا گیا، عمران خان کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہورہی ہیں، کبھی یہ سوچا جاسکتا ہے کہ کسی قیدی کو اپنے گھر والوں سے ملاقات کی اجازت نہ ملے؟ اگر اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے اور یہ وہی کریں گے جن کے بارے میں آپ کہتے ہیں کہ یہ نکمے ہیں، کسی کام کے نہیں ہیں، اپنے قائد کو رہا بھی نہیں کراسکتے۔ ایک انٹرویو میں چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام پر بہت بڑا سوال ہے، عدالتیں تو ٹوٹ چکی ہیں، جس...
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پانی کی قلت ہر شہری کو متاثر کرتی ہے، پیپلزپارٹی پہلی جماعت ہے جس نے پانی کا مسئلہ اٹھایا، اس مسئلے کو 8 ماہ سے اٹھا رہے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ جب آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو دمادم مست قلندر ہو گا، ہم سخت سیاست...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی حج اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی کی امید رکھنے والے ہزاروں پاکستانی شہریوں کا خواب چکناچور ہو گیا۔ 89,800 میں سے صرف 23,620 افراد اس سال حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ 67 ہزار سے زائد پاکستانی نجی کوٹے سے حج کی ادائیگی سے محروم رہ جائیں گے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں سال 29 اپریل سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، مگر نجی حج اسکیم کے تحت بیشتر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز مقررہ وقت تک واجبات جمع نہ کرا سکے، جس کی وجہ سے انہیں ویزا اور دیگر حج امور کی تکمیل میں مشکلات درپیش آئیں۔ وفاقی وزیر سردار یوسف کے مطابق سعودی حکومت سے صرف 10...
---فائل فوٹو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ کمیشن فیصلہ کر چکا ہے کہ ہم حتمی فیصلہ جاری نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریکِ انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی۔تحریکِ انصآف کے وکیل نے کہا کہ کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ہائی کورٹ میں درخواست زیرِ سماعت ہے، ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد سماعت لازمی ہونی ہے، اس کیس کی سماعت سے پہلے ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیا جائے۔وکیل نے بتایا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس...
کانگریس صدر نے کہا کہ وقف املاک کو تنازعہ میں ڈالنے کیلئے مودی حکومت نے جان بوجھ کر صارفین کے ذریعہ وقف کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پارٹی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے اعلیٰ لیڈروں کے خلاف کی جا رہی کارروائی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ وقف (ترمیمی) قانون پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خلاف جاری لڑائی میں جیت جائے گی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹریز اور انچارجز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ ایکٹ پر اٹھائے گئے نکات کو اہمیت...
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ آئین و قانون کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو نہیں جا سکتا، پانی کی تقسیم انتظامی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ ملکی معاشی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تحریک انصاف نے انتشار اور تباہی و بربادی کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بھی میڈیا سے گفتگو میں افہام...
حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف تھی پھر بھی فتح ہمیں ملی۔ انہوں نے کہا حیرت تو اس بات پر...
اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اتوار کو پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے۔ چیف جسٹس ساتھی ججز کے ہمراہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے. چیف جسٹس اور ساتھی ججز آئندہ اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اتوار کو پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے۔ چیف جسٹس ساتھی ججز کے ہمراہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس اور ساتھی ججز آئندہ اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔
سنگاپور کے صدر نے وزیر اعظم کے مشورے پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے نئے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں نئے انتخابات کے لیے 3 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی 23 اپریل تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ جس کے بعد نو روزہ انتخابی مہم چلے گی اور 2 مئی کو کسی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ 3 مئی کو ووٹرز بغیر کسی مداخلت کے فیصلہ کر سکیں۔ خیال رہے کہ یہ سنگاپور کی آزادی کے بعد 14واں عام انتخاب ہوگا اور طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم لی سین لونگ کے بعد پہلا انتخاب ہوگا۔ لارنس وونگ، جنہوں نے گزشتہ برس وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا، معیشت، مہنگائی، رہائش، محنت...
شہرام ترکئی---فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ ایسا کوئی قانون پاس نہیں کریں گے جس سے صوبے کو نقصان ہو۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل قانون میں نے پڑھا نہیں، اس کی بانیٔ چیئرمین سے منظوری لی جائے گی۔شہرام ترکئی کا کہا ہے کہ ملک میں ایک عجیب سا ماحول ہے، خیبر پختون خوا حکومت صوبے کے عوام سے زیادتی نہیں کرے گی۔ کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہخیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے پی نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد...
پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی اور صوبائی سطح پرانٹرا پارٹی انتخابات آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے،چوہدری شجاعت حسین نے باقاعدہ منظوری دے دی،طارق حسن پارٹی کے سیکرٹری جنرل نامزد، ڈاکٹر محمد امجد بدستور چیف آرگنائزر کے عہدے پرفائزرہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے...
وزیر قانون گلگت بلتستان نے کہا کہ اگلے دو مہینوں میں نئے قائم ہونے والے اضلاع میں ریکارڈ کی منتقلی ہو گی اور جولائی تک ایڈیشنل اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، بی اینڈ آر، واٹراینڈ پاور، ایل جی اینڈ آر ڈی کے دفاتر اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ ایڈیشنل اضلاع کا قیام گلگت بلتستان میں نافذ قوانین کے تحت عمل میں لایا گیا ہے جو کہ مکمل طور پر قانونی ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس قوانین کے تحت ایڈیشنل اضلاع بنانے کے اختیارات حاصل ہیں تاہم کسی بھی صوبے میں اضافی ضلع کے قیام کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا ہے 20...
وزیراعلیٰ سندھ کا اپنی رہائشگاہ واہڑ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاق کو بھی پتہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت میں ہیں، ہم اگر ساتھ نہ دیں تو وفاقی حکومت گر جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی ووٹوں سے وفاقی حکومت کو گرا بھی سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں وفاقی حکومت گرائی جائے مگر ہم انکی گیم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنی رہائشگاہ واہڑ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو بھی پتہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت میں ہیں،...
ٹنڈو جام میں افطار ڈنر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پوری سندھ حکومت کا نہروں پر واضح مؤقف ہے، نہروں سے دریا سندھ کا پانی کم ہوگا یہ نہیں بننی چاہیے اور ہم ایک انچ بھی سندھ کا پانی کم ہونے نہیں دیں گے اسلام ٹامز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نئی نہروں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں سے دریائے سندھ کا پانی کم ہوگا لہذا یہ نہیں بننی چاہیے اور ہم سندھ کا پانی کم ہونے نہیں دیں گے۔ ٹنڈو جام میں افطار ڈنر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ...
بلاول بھٹو— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جب حملے کا معلوم ہوا تو لگا کہ اس مشکل علاقے میں ریسکیو آپریشن بھی مشکل ہو گا۔ جب وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے گھر سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی: بلاول بھٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کامیاب آپریشن...
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد لبرل پارٹی نے سابق بینکر مارک کارنے کو پارٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جس کے بعد وہ کینیڈا کے آئندہ وزیراعظم بھی ہوں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی حکمران جماعت نے 85.9 فیصد ووٹ سے پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا پارٹی سربراہی اور وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان لبرل پارٹی کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد مارک کارنے کا کہنا کہ کینیڈا کبھی بھی اور کسی بھی شکل و صورت میں امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن رات کینیڈا کو عظیم سے عظیم تر...
اسلام آباد (ممتاز نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہے ، آئی ایم ایف مذاکرات پائیدار اور مستحکم معاشی ترقی کی بنیاد ثابت ہونگے ،بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں کیلئے ٹیکس شرح میں کمی ترجیح ہونی چایئے ، پالیسی سطح کے مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر...
اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے روک سکتے ہو تو روک لو، پی پی رہنما کا ن لیگ کو چلینج WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی ٹک ٹاک کی حد تک محدود ہے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری برائے وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لاہور کے علاوہ پنجاب کے باقی اضلاع سے صوبائی حکومت نے سوتیلا سلوک روا رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دیکر باقی پنجاب...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم رائج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کیلئے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دے دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر بریفنگ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں میں سیوریج، واٹر ڈرینج، طوفانی بارش کے پانی کی فوری نکاسی، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ضروری ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013ء میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی اقامت گاہ پر سینٹ میں...
ترک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمود المشهدانی کا کہنا تھا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمود المشهدانی" نے ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود المشهدانی نے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والی کسی بھی سرگرمی کا مخالف ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اس میں وسعت کا جائزہ لیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ھاکان فیدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام مشترکہ معاہدوں پر ترکیہ اور عراق کی...
بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔ راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔ راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے واٹر اینڈ سینیٹیشن ادارے (واسا) نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے متصل شہر راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس کے باعث واسا نے شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو شہریوں کے چالان کر دیے ہیں۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی قلیل بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ فروری اور...
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ کے امتحانات کے نتائج دوبارہ مرتب ہونگے۔ تمام مضامین میں 33 نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو پاس تصور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایلمنٹری بورڈ کے متنازعہ نتائج کے اعلان کے بعد محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کے دوبارہ نتائج مرتب کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ جبکہ پاسنگ مارکس 40 فیصد سے کم کر کے 33 فیصد کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ کے امتحانات کے نتائج دوبارہ مرتب ہونگے۔ تمام مضامین میں 33 نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو پاس تصور کیا جائے گا۔...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 ) لاہو ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ دے دیا لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی اور عدالتی فیصلے میں پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کا ذکر کیا. جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کو نگرانی کی ذمہ داریاں سونپ دیں اور اب گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور پانی ضائع کر کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں...
مردان (نیوز ڈیسک)سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، 8 فروری کوملک بھر میں بدترین دھاندلی کی گئی، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ مردان کے علاقے شیر گڑھ میں دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی ہے، بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بنک اکائونٹ بند کرنے کی سازش کی، میری پارلیمنٹ عوام ہے، قادیانیت یہودیوں کے پیداوار ہے، جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ...
بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز مردان (آئی پی ایس )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، 8فروری کوملک بھر میں بدترین دھاندلی کی گئی، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ مردان کے علاقے شیر گڑھ میں دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی ہے، بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بنک...
مردان: سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ امریکا سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، 8 فروری کوملک بھر میں بدترین دھاندلی کی گئی، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ شیر گڑھ میں دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی ہے، بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بنک اکائونٹ بند کرنے کی سازش کی، میری پارلیمنٹ عوام ہے، قادیانیت یہودیوں کے پیداوار ہے، جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ بھی قادیانیت نہیں لاسکتا۔ سربراہ...
سعید غنی — فائل فوٹو وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست سے نکلنا ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی۔ کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس جلد مفت کرنے کا فیصلہمیئر کراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہوگئے ہیں، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے نئے قبرستان بنانے کے لیے زمینوں کی نشاندہی کی ہے۔صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 70 رکنیریاستی اسمبلی میں 40 نشستیں جیت کر عام آدمی پارٹی (آپ) کو اقتدار سے باہر کر دیا، جو 2015 سے دہلی میں حکومت کر رہی تھی۔ عام آدمی پارٹی کو 17 نشستیں ملیں، جبکہ باقی 13 نشستوں پر گنتی جاری ہے۔ گزشتہ پچیس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی کو دہلی میں برتری حاصل ہوئی ہے۔ ایک بڑے سیاسی دھچکے میں، عام آدمی پارٹی کے بانی اور سرکردہ رہنما اروند کیجریوال اور ان کے نائب منیش سسودیا اپنی نشستیں ہار گئے، حالانکہ ان کی جماعت نے فلاحی پالیسیوں اور بدعنوانی مخالف مہم کی وجہ سے وسیع...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔مغربی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی ادھر آئی سی سی نے امریکا کی...
ترجمان امیگریشن ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ 5 فروری کو لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر عوام کیلئے کھلے ہوں گے، ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کھلے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم کشمیر پر ملک کے بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔ ترجمان امیگریشن ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر عوام کیلئے کھلے ہوں گے، ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کھلے ہوں گے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس جی-10 بھی کھلا ہوگا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہاکہ انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک بانی پی ٹی آئی کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے اور کہا کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں، ان کی طرف سے خط پر رسپانس آتا ہے تو ہم خیرمقدم کریں گے۔فوجی قیادت سے رابطے میں ہونے کے سوال پر بیرسٹر گوہر...
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو پاناما کی بندرگاہ کا دورہ کررہے ہیں پاناما سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا کے اعلیٰ سفارت کار کو بتادیا ہے کہ نہر پاناما کا انتظام پاناما کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام پر چین کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ملینو نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا ملک یہ نہر چلاتا ہے اور ایسا ہی ہوتا رہے گا۔نہر کے انتظام میں چین کے اثر و رسوخ پر امریکی خدشات پر غور کررہے ہیں،تاہم انتظامی خودمختاری پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کی...
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی تین ملکی ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق ڈیوڈ بون، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ بون آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ممبر ہیں جب کہ رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا آئی سی سی کی طرف سے نامزد کردہ میچ آفیشلز پاکستان کے امپائرز راشد ریاض، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی سیریز میں...
سکھر (نمائندہ جسارت ) ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتا نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل میں اس معاملے کو اٹھایا ہے، اگر مشترکہ مفادات کونسل سے ہمارا معاملہ حل نہیں ہوا تو آئینی عدالت سے لیکر عوامی عدالت تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج ہفتے کے روز نارا کینال کی لائننگ اور پچنگ کے کام کا معائنہ کرنے کے بعد اسی مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو ، ڈائریکٹر نارا...
اسلام آباد: پی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صوبائی صد ر جنید اکبر خان نے کہاہے کہ پارٹی کی صوبائی صدارت یاچیئرمین پی اے سی کاعہدہ خواہش پر نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنیداکبرنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو کھل کرمخالفت کرتاتھا ،پارٹی میں سب لوگ جانتے ہیں میں کیساہوں؟انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، علی امین گنڈاپور پر بطور وزریراعلیٰ بہت ذمہ داریاں ہیں،کے پی میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ذمہ داری ہے، بانی پی ٹی آئی سے چھ لوگ جیل میں ملاقات کے لیےگئے ،چھ میں سے پانچ کو ملنے دیاگیامجھے روک دیاگیا ،مجھے روک دیاگیا،جیل انتظامیہ سے گلہ نہیں سب کو پتہ ہے کہ...
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب،ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24جنوری جمعہ کو زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے ،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ جے یو پی سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کو ’’ دریائے سندھ وزراعت کو درپیش خطرات و حل ‘‘ پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں جے یوپی اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں جماعت اسلامی کے تحت 26 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کی کمی اور 6 کینال نکالنے کے خلاف منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے اسے خوش آئند اور اپنی شرکت کا یقین دلادیا۔ اس موقع...
لاہور:حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں اپنی گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے۔ ایکسائز حکام نے اس فیصلے کے لیے پنجاب کی کابینہ سے منظوری حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہری ٹیکس بچانے کی غرض سے اکثر دوسرے صوبوں یا وفاق میں اپنی گاڑیاں رجسٹر کراتے ہیں، جس سے پنجاب کو ٹیکس کی وصولی میں مشکلات پیش آتی ہیں اور سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری نے دوسرے صوبوں میں گاڑی رجسٹر کروائی تو اس پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ نادرا کے ضلعی کوڈز کی بنیاد پر...
آغا راحت نے کہا کہ ہمیں اب انتظار نہیں کرنا کہ دیگر علماء یا پاکستان کے شیعہ کیا لائحہ عمل دیتے ہیں، بس ہم نے برسی کے اجتماع میں گلگت بلتستان کے حوالے سے موقف پیش کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے شیعہ اس ظلم و بربریت کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اتوار کے روز شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے پروگرام کے موقع پر پاراچنار کی صورتحال پر لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مرکز کی طرف سے یہ پیغام آیا ہے کہ حکومت ہر طریقے سے تکفیریوں کو لگام دینے...
ویسٹ انڈیز کھلاڑی ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میںمصروف ہیں ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔جس کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہونگے۔ پاک ،ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے،آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے،رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ دونوں ٹیسٹ میچ17سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے۔رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔