پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی اور صوبائی سطح پرانٹرا پارٹی انتخابات آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے،چوہدری شجاعت حسین نے باقاعدہ منظوری دے دی،طارق حسن پارٹی کے سیکرٹری جنرل نامزد، ڈاکٹر محمد امجد بدستور چیف آرگنائزر کے عہدے پرفائزرہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پارٹی کے سینئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن حافظ عقیل جلیل،صدر مسلم لیگ سندھ طارق حسن، صدر مسلم لیگ کے پی کے انتخاب خان، صدر مسلم لیگ بلوچستان شکیل روشن، صدر فیڈرل کیپیٹل رضوان صادق خان اور صدر مسلم لیگ گلگت بلتستان دلفراز خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین نے آئندہ ہفتے مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کی باقاعدہ منظوری دے دی۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن خان کو آئندہ پارٹی انتخابات میں بطور سیکرٹری جنرل نامزد کیا۔
اجلاس میں شریک پاکستان مسلم لیگ کے تمام رہنماں نے چوہدری شجاعت حسین کے فیصلے کی تائید کی اور طارق حسن خان کو بطور پارٹی سیکرٹری جنرل اچھا انتخاب قراردیا۔دریں اثنا طارق حسن نے مسلم لیگی رہنماں ڈاکٹر محمد امجد، رضوان صادق خان، مسز فرخ خان اور غلام مصطفی ملک سے پارٹی رہنماں کے ہمراہ الگ الگ ملاقات کی اور حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کی منظوری سے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی، صوبائی اور مقامی سطح پرتمام عہدے تحلیل ہو چکے ہیں اور نئے عہدیداران کا انتخاب باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔
بعدازاں طارق حسن کی پاکستان مسلم لیگ کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں آمد پر پارٹی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے فیڈرل کیپیٹل کے رہنماں چوہدری جہانگیر، ڈاکٹر رحیم اعوان، چوہدری عظام، ملک عمران، سید عامر شاہ اور دیگر کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد نے امید ظاہر کی کہ طارق حسن خان پارٹی کو منظم اور فعال بنانے میں بھر پور طریقے سے اپناکردارادا کریں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ بطور چیف آرگنائزر طارق حسن خان کی ہر ممکن معاونت کریںگے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ کے آئندہ ہفتے
پڑھیں:
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری فضا اور ماحولیات کی محافظ ہے اور اسے بچانا پوری انسانیت کا سب سے اہم فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ اوزون کی تباہی کے نتیجے میں امراض میں اضافہ ہوگا زرعی فصلیں متاثر ہوں گی اور نئی نسل کے مستقبل کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے مریم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے بارشوں کے انداز کو بدل دیا ہے جس کا خمیازہ پنجاب حالیہ تباہ کن سیلابوں کی صورت میں بھگت رہا ہے پہلی بار پنجاب کے لیے ایک جامع ماحولیاتی پالیسی تشکیل دی گئی ہے تاکہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائی گئی ہیں جو کلین انرجی پر چلتی ہیں اور آلودگی کو کم کرتی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے ذریعے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے تاکہ فضا کو دوبارہ سانس لینے کے قابل بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب تیزی سے گرین انرجی سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اوزون پروٹیکشن صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فضا پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرسبز صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ سفر اب کسی صورت رکنے والا نہیں