ہم اپنی سرزمین پر کسی دراندازی کی اجازت نہیں دینگے، عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر کا ھاکان فیدان سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ترک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمود المشهدانی کا کہنا تھا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمود المشهدانی" نے ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود المشهدانی نے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والی کسی بھی سرگرمی کا مخالف ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اس میں وسعت کا جائزہ لیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ھاکان فیدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام مشترکہ معاہدوں پر ترکیہ اور عراق کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ لہٰذا دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔
شام میں ہونے والی پیش رفت پر محمود المشہدانی نے کہا کہ دمشق پر قابض باغی گروہ اس ملک کے دیگر مذہبی و قومی گروہوں کے حقوق کا خیال رکھے گا تا کہ وہاں کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں امن و خوشحالی کی لہر آئے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ شام کے سیاسی عمل میں تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور معاشرے کی سطح پر امن کو دوام ملے گا۔ دوسری جانب ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک عراق میں استحکام کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عراق کی سلامتی اور آزادی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ھاکان فیدان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ آخر میں انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ امید ہے کہ اقتصادی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وسیع تر ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے درمیان نے کہا کہ انہوں نے ترکیہ کے
پڑھیں:
ترکیہ کا 102 واں یوم جمہوریہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ترک قونصل جنرل ارگل کادک، دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، تقریب میں پاک، ترکیہ دوستی کے رنگوں کی نمائش کی گئی، جہاں طلبا نے فن کے ذریعے اس رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ترک تاریخ، ثقافت پر پروگرام کے علاوہ دوستی پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جب کہ تصاویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، ساتھ ساتھ طلبا نے فوڈ فیسٹیول کا میلہ بھی سجایا، جہاں شرکاء ترک پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ پاک، ترکیہ تعلقات مشترکہ تاریخ و باہمی احترام پر قائم ہیں، جب بھی ایک قوم نے آواز دی، دوسری نے ہمیشہ وفاداری اور یکجہتی کا جواب دیا۔ قونصل جنرل ارگل کادک نے کہا کہ یہ دن دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی علامت ہے، جو باہمی احترام اور ثقافتی تعلقات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے میڈیکل طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان بھی کیا۔ ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد خان نے کہا کہ ثقافتی تبادلے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ آخر میں مہمان کو تحائف پیش کئے گئے۔