Express News:
2025-09-18@15:56:23 GMT

سنگاپور میں پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات 3 مئی کو ہوں گے

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

سنگاپور کے صدر نے وزیر اعظم کے مشورے پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے نئے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں نئے انتخابات کے لیے 3 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی 23 اپریل تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

جس کے بعد نو روزہ انتخابی مہم چلے گی اور 2 مئی کو کسی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ 3 مئی کو ووٹرز بغیر کسی مداخلت کے فیصلہ کر سکیں۔

خیال رہے کہ یہ سنگاپور کی آزادی کے بعد 14واں عام انتخاب ہوگا اور طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم لی سین لونگ کے بعد پہلا انتخاب ہوگا۔

لارنس وونگ، جنہوں نے گزشتہ برس وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا، معیشت، مہنگائی، رہائش، محنت کی منڈی میں تبدیلیوں، اور ایک عمر رسیدہ معاشرے میں صحت کی بڑھتی ہوئی ضروریات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط عوامی مینڈیٹ کے خواہاں ہیں۔

حکمراں جماعت PAP کو حالیہ برسوں میں سیاسی اسکینڈلز کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے جن میں ایک سینئر وزیر کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات اور دو ارکانِ پارلیمنٹ کا ناجائز تعلقات کے باعث مستعفی ہونا شامل ہیں۔

اس کے باوجود توقع کی جا رہی ہے کہ حکمران جماعت پیپلز ایکشن پارٹی ایک بار پھر اقتدار میں واپس آئے گی جو 1959 میں آزادی کے بعد سے مسلسل حکومت میں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات 2020 میں ہوئے تھے جس میں حکمراں جماعت نے 93 میں سے 83 نشستیں جیتی تھیں جب کہ اپوزیشن جماعت ورکرز پارٹی کو صرف 10 نشستیں ملی تھیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

ترک وزیر خارجہ سے ملاقات :ا سرائیل کیخلاف روڈمیپ نہ دیا توافسوسناک ہوگا : اسحاق ڈار 

اسلام آباد، دوحہ (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے اسرائیل کیخلاف واضح روڈمیپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہو گا۔ اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا  محض سخت تقاریر نہ ہوں ۔ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی حکمران جماعت  کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا
  • پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حافظ نصراللہ چنا
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی چلڈرن غزہ مارچ کل ہوگا
  • برطانوی حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ کا اسرائیل میں داخلہ بند
  • بنگلہ دیش: یونس انتظامیہ کے تحت ہونے والے انتخابات سے قبل درپیش چیلنجز
  • سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 10 روز میں مکمل ہوگا، احسن اقبال
  • نیپال: روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب
  • روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب، نیپال
  • ترک وزیر خارجہ سے ملاقات :ا سرائیل کیخلاف روڈمیپ نہ دیا توافسوسناک ہوگا : اسحاق ڈار 
  • سبزی منڈی کے تاجروں نے مارکیٹ کمیٹی تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا