دن کا آغاز کریں درست طریقے سے، ورنہ گردے متاثر ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صبح کا وقت جسم کے نظاموں کے لیے نئی توانائی کا آغاز ہوتا ہے، مگر بہت سے لوگ ایسی چھوٹی مگر خطرناک غلطیاں کرتے ہیں جو رفتہ رفتہ گردوں کی صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق گردے رات بھر خاموشی سے اپنا کام انجام دیتے ہیں ۔ خون کو صاف کرتے ہیں، زہریلے مادے اور اضافی سیال جسم سے خارج کرتے ہیں اور ہارمونز کی مدد سے بلڈ پریشر اور ہڈیوں کے نظام کو متوازن رکھتے ہیں، لیکن اگر دن کا آغاز غیر صحت مند عادات سے کیا جائے تو یہ حساس عضو وقت کے ساتھ اپنی کارکردگی کھو سکتا ہے۔
سب سے عام اور نقصان دہ عادت صبح اٹھتے ہی پانی نہ پینا ہے۔ رات بھر جسم پانی کی کمی کا شکار رہتا ہے اور بیدار ہونے پر گردوں کو فوری طور پر ہائیڈریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس وقت چائے یا کافی پینے سے گردوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے، کیونکہ کیفین پیشاب آور ہونے کے باعث مزید پانی خارج کر دیتی ہے۔
اسی طرح پیشاب روکنے کی عادت بھی گردوں کے لیے خطرناک ہے۔ ماہرین کے مطابق جب مثانہ بھر جاتا ہے اور پیشاب روکا جاتا ہے تو مثانے کی دیواروں پر دباؤ بڑھتا ہے جو طویل عرصے میں گردوں کی نالیوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ دباؤ گردوں کی کارکردگی کم کر دیتا ہے اور بعض اوقات انفیکشن یا گردوں کی سوزش کا باعث بنتا ہے۔
تیسری غلطی خالی پیٹ درد کش ادویات کا استعمال ہے۔ ایسے دوائیں معدے کے ساتھ گردوں کے فلٹریشن سسٹم پر بھی منفی اثر ڈالتی ہیں۔ خاص طور پر صبح خالی پیٹ ان کا استعمال گردوں کے بافتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور طویل استعمال سے گردوں کی ناکامی تک جا سکتا ہے۔
چوتھی عادت ورزش کے بعد پانی نہ پینا ہے۔ صبح کی ورزش اگرچہ صحت کے لیے بہترین ہے، مگر اس کے بعد پانی نہ پینا جسم میں ڈی ہائیڈریشن پیدا کرتا ہے۔ اس حالت میں گردے کو خون صاف کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، جس سے ان پر بوجھ بڑھ جاتا ہے۔
آخر میں ناشتہ نہ کرنا بھی ایک سنگین غلطی ہے۔ جو لوگ ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں، وہ عموماً دن کے دوران زیادہ نمکین غذائیں کھانے کے عادی ہو جاتے ہیں۔ زیادہ نمک گردوں پر براہ راست اثر ڈالتا ہے اور بلڈ پریشر بڑھاتا ہے، جو گردوں کی خرابی کا ایک بنیادی سبب ہے۔
ماہرین کے مطابق صبح کا آغاز پانی پینے، ہلکی ورزش، مناسب ہائیڈریشن اور پروٹین سے بھرپور ناشتہ کرنے سے ہونا چاہیے۔ یہ معمولات نہ صرف گردوں کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ پورے جسم کو دن بھر متوازن اور فعال رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گردوں کی کا آغاز جاتا ہے کے لیے ہے اور
پڑھیں:
دہشت گردوں کیخلاف مؤثراقدامات کیے، ہرجارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے نشت کے دوران خصوصی گفتگو کی، خصوصی نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ؛ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔
طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے غازیان اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، اساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ہمارے پاک افواج کے بارے میں بہت سے ابہام دور ہو گئے ، قوم امن کی کاوشوں اور ملک کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
طلبہ نے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمیں اس بات کی آگاہی ملی کہ کس طرح ملک دشمن عناصر ہمارے ملک اور افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی ملک کو درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، طلبہ