لاہور: بجلی اور گیس کی طرح پانی کیلئے بھی میٹر لگیں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: واسا حکام کے مطابق لاہور میں جلد پانی کےمیٹرز لگائے جائیں گے۔
اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ واسا شہر میں پانی کے میٹرز نصب کرنے کا عمل جلد شروع کرے گا، جس کا مقصد پانی کے ضیاع کو روکنا اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران واسا حکام نے پانی کا میٹر بطور نمونہ عدالت میں پیش کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں تجارتی صارفین کے کنکشنز پر میٹرز نصب کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ دو لاکھ پانی کے میٹرز کی تنصیب کے لیے بجٹ مختص کیا جا چکا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پانی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنا اور آئندہ نسلوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
عدالت نے واسا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پانی کے مسائل انتہائی نازک نوعیت کے ہیں، جن کا حل فوری اور مؤثر اقدامات کا متقاضی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ واسا کا اقدام قابل تحسین ہے، کیونکہ پانی کی بچت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
عدالت نے دورانِ سماعت محکمہ ماحولیات کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بالخصوص کینال روڈ جیسے اہم ماحولیاتی زون میں۔ عدالت نے ای پی اے ٹیموں کی تعیناتی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔