ایران نے اسرائیلی ہسپتال کو نشانہ بنانے کا صیہونی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے اسرائیلی ہسپتال کو نشانہ بنانے کا صیہونی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بیان میں کہا کہ حق دفاع میں مخصوص اسرائیلی اہداف پر حملے کر رہے ہیں، ایسے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ایران پر حملوں میں ملوث ہیں، اسرائیل کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے۔
مشن نے واضح کیا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے ایران کی جانب سے عالمی قوانین کے پاسداری کے تحت مخصوص اہداف پر حملے کئے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ جمعرات کو ایران کے تازہ میزائل حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا ہسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
انتہائی درستگی کے ساتھ اسرائیل پر حملے کئے: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی کمان، کنٹرول، انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز اور ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا، دھماکے سے ملٹری ہسپتال کے ایک چھوٹے سے حصے کو معمولی نقصان پہنچا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی شہری ہماری جانب سے دی گئی انخلا کی ہدایات پرعمل کریں، اسرائیلی شہری فوجی و انٹیلی جنس مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں، ہماری فوج ایرانی عوام کو نشانہ بنانے والے مجرموں کو نشانہ بناتی رہے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے سینکڑوں بے گناہ ایرانیوں کو بے دردی سے قتل کیا ہے، ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 639 افراد شہید ایک ہزار 220 زخمی ہوئے۔
آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکی دینا ناقابل قبول ہے: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا، اسرائیل سنجیدہ بات چیت چاہتے ہیں تو پہلے جنگ ختم کریں، ایران نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ اسرائیل کمزور اور بے بس ہو چکا ہے، اسرائیل جنگ میں امریکا کو گھسیٹنا چاہتا ہے، اگر کوئی ملک اس جنگ میں شامل ہوا تو ایران جواب دے گا، امریکا دانشمندی سے کام لے اور نیتن یاہو کے ہاتھوں میں نہ کھیلے۔
ایرانی سفیرکا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی تنصیبات پر حملہ عالمی ماحول اور خطے کیلئے شدید خطرناک ہوگا، ایٹمی ایجنسی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہ اسرائیل کو نشانہ کہا کہ
پڑھیں:
ارشد شریف کی شہادت سے قبل کون جانتا تھا کہ ان کو شہید کر دیا جائے گا؟ تانے بانے عمران خان سے ملتے ہیں: نجم ولی کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم ولی خان نے ایکس پر پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر مراد سعید کا ایک پرانا کلپ شیئر کیا ہے اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت سے دو ماہ قبل کون جوجانتا تھا کہ ان کو شہید کردیا جائے گا؟ تمام تانے بانے عمرا ن خان اور پی ٹی آئی سے جا کر ملتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجم ولی خان نے ایکس پر جاری پیغام میں مراد سعید کی ایک ماضی میں ریکارڈ کروائے گئے مبینہ ویڈیو بیان کو شیئر کیا جس میں مراد سعید کہتے ہیں کہ ’’تھریٹ الرٹس میں خود دیکھ چکا ہوں، لیٹرز گردش کر رہے ہیں، کسی اور ملک میں ارشد شریف کو ٹارگٹ کرنے کی پلاننگ ہوئی ہے ، ارشد شریف کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے ، یہ اطلاعات ہیں کہ کسی کو ہائر کیا گیاہے ‘‘۔
بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس
نجم ولی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پی ٹی آئی کارکنوں سے سوال ، كون ارشد شریف کی شہادت سے دو ماه قبل جانتا تھا کہ ان کو شہید کر دیا جائے گا؟ اور پھر کس نے انہیں اپنے سیاسی مفاد کیلیے استعمال کیا ؟تمام تانے بانے عمران خان اور انکی جماعت سے جاکر ملتے ہیں‘‘۔
پی ٹی آئی کارکنوں سے سوال
كون ارشد شریف کی شہادت سے دو ماه قبل جانتا تھا کہ ان کو شہید کر دیا جائے گا؟ اور پھر کس نے انہیں اپنے سیاسی مفاد کیلیے استعمال کیا ؟
تمام تانے بانے عمران خان اور انکی جماعت سے جاکر ملتے ہیں۔ غور سے سنیں !!!! pic.twitter.com/wbvl9cvSHb
مزید :