امریکی تعاون کے بغیر بھی ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، نیتن یاہو
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات سمیت تمام اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے خاص طور پر فورڈو کے جوہری مرکز کو بھی نشانہ بنانے کی بات کی جو زمین کے نیچے محفوظ مقام پر واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران تصادم: نیتن یاہو کی ڈوبتی سیاست کو کنارہ مل گیا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے بتایا کہ اسرائیل یہ کارروائیاں امریکا کی مدد کے بغیر بھی کر سکتا ہے اور میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی کے باوجود لانچرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو زیادہ اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہم کئی مہینوں سے منصوبہ بندی میں تھی، خاص طور پر اس وقت سے جب حزب اللہ کو پچھلے سال کے آخر میں سخت نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حسن نصراللہ کی ہلاکت اور حماس کے خلاف کامیاب کارروائیوں نے ایران کے اثر و رسوخ کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کے اندر سرکاری اہداف، علامتی مقامات اور بشمول نشر و اشاعت کے اداروں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، اور مزید حملے بھی کیے جائیں گے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ ساری کارروائیاں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنے اور خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں، اور اسرائیل یہ عمل مکمل کرے گا چاہے عالمی حمایت ہو یا نہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل امریکا ایران جوہری تنصیبات نیتن یاہو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا ایران جوہری تنصیبات نیتن یاہو نیتن یاہو
پڑھیں:
آج سے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، کب تک جاری رہیں گی؟
ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 7 اگست تک موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔
اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
دوسری جانب کراچی میں بھی کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی دیکھنے میں آئی، جب کہ آئندہ چند روز میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اگست کو بلوچستان میں بھی تیز بارشیں متوقع ہیں، جس سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
دریں اثنا، راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں تاکہ ممکنہ اضافی پانی کو محفوظ طریقے سے خارج کیا جا سکے۔ ادھر دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارشیں محکمہ موسمیات