ایران کا خوف،اسرائیلی وزیرا عظم کی اسپتال حملے کا بیانیہ گھڑنے کی ناکام کوشش
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: ایران کی جانب سے تازہ بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے کے اثرات کو اسپتال پر حملے سے جوڑنے کی کوشش کی جو کہ حقائق سے متصادم اور عالمی سطح پر مسترد کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح کیے گئے بیلسٹک میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر اور ایک خفیہ انٹیلی جنس کیمپ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں اسرائیلی فوجی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جسے اسرائیلی میڈیا نے موجودہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عوامی ردعمل کو اپنے حق میں کرنے اور عالمی ہمدردی سمیٹنے کے لیے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائلوں نے وسطی اسرائیل میں شہری آبادی اور سروکا اسپتال کو نشانہ بنایا ہے،ایرانی ظالموں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
واضح رہے کہ ایران نے اس بیانیے کی نفی کی ہے، سچ یہ ہے کہ ساروکا اسپتال کو صرف معمولی نقصان پہنچا جو کہ قریبی فوجی تنصیبات کی وجہ سے میزائلوں کی زد میں آیا، ایران نے اسپتال کو نشانہ بنانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے مکمل طور پر فوجی نوعیت کے تھے اور مخصوص دفاعی و انٹیلی جنس اہداف پر کیے گئے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے بھی حالات کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا بدلہ لیا جائے گا اور رہبر اعلیٰ خامنہ ای کو براہِ راست نشانہ بنانے کا عندیہ دیا،تہران میں موجود خطرے کو ختم کرنے کے لیے حملوں میں شدت کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایران کی اس پیش قدمی نے نہ صرف اسرائیلی عسکری اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ نیتن یاہو کی حکومت کو دفاعی پوزیشن میں دھکیل دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس حملے میں 65 سے زائد اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے، تاہم ان میں بیشتر کا تعلق اسرائیلی فوج یا سیکیورٹی اداروں سے بتایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :