data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ جنگ کی وجہ سے ان کے بیٹے کی شادی منسوخ ہو گئی ہے۔ یہ بیان انہوں نے ایرانی میزائل حملے سے متاثرہ اسپتال کے دورے کے دوران دیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ کی قیمت سب ادا کر رہے ہیں، میرے خاندان پر بھی اس کا اثر پڑا ہے۔ میزائل حملوں کے خدشے کے باعث بیٹے کی شادی دوسری بار ملتوی کرنا پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی 16 جون کو شیڈول تھی لیکن سیکیورٹی صورتحال کے باعث منسوخ کی گئی۔ اس سے قبل بھی شادی ایک بار ملتوی کی جا چکی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہر خاندان کسی نہ کسی طرح متاثر ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیتن یاہو

پڑھیں:

نیویارک، اقوام متحدہ کے سامنے آرتھوڈوکس یہودیوں کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں کے ایک گروپ نے اگلے ہفتے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی شرکت کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ نیویارک میں سینکڑوں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا نیتن یاہو اور بین گیور یہودی عوام کے پہلے دشمن ہیں، صیہونیت مخالف یہود دشمنی نہیں ہے، یہودیوں کو اسرائیلی فوج میں ملازمت کرنے پر مجبور ہونے سے روکو۔ مظاہرین نے ایک بڑا بینر بھی لگایا جس پر لکھا تھا نیتن یاہو، آپ ہماری نمائندگی نہیں کرتے اور اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے ان کے نیویارک کے سفر کے مخالف ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدرٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ناراض
  • نیویارک، اقوام متحدہ کے سامنے آرتھوڈوکس یہودیوں کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
  • امیر قطر کی والدہ اسرائیل مخالف پروپیگنڈہ مہم کی قیادت کر رہی ہیں، نتن یاہو
  • قطر پر حملہ ایک بہت بڑی غلطی تھی، صیہونی رہنما
  • اسرائیلی فوج غزہ میں داخل،3 صحافیوں سمیت 62 فلسطینی شہید
  • نیتن یاہو سے مارکو روبیو کا تجدید عہد
  • اسرائیلی وزیراعظم کا قطر پر حملے کا دفاع‘قطرحماس کو مالی مددفراہم کرتا ہے. نیتن یاہوکا الزام
  • اسرائیل کی عالمی تنہائی بڑھ رہی، محاصرے کی سی کیفیت ہے، نیتن یاہو کا اعتراف
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • نیتن یاہو کا انجام بھی ہٹلر جیسا ہی ہوگا، اردوغان