غنیٰ علی نے کم عمری میں شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ غنیٰ علی نے کم عمری میں شادی کو تحفظ کی علامت قرار دے دیا۔
اداکارہ غنیٰ علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے شادی ایک قسم کا تحفظ فراہم کرتی ہے، کیونکہ شادی کے بعد انہیں معاشرتی طور پر زیادہ عزت دی جاتی ہے۔
اداکارہ کے مطابق وہ 26 سال کی عمر میں تنہائی محسوس کرنے لگی تھیں اور دل سے کسی ہمسفر کی دعا کرتی تھیں۔ غنیٰ علی نے بتایا کہ اللّٰہ نے ان کی دعا سن لی اور انہیں ایسا جیون ساتھی عطا کیا جس کے ساتھ وہ خوشی سے زندگی گزار رہی ہیں اور خود کو بےحد محفوظ محسوس کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر ہمیشہ انہیں اس بات کی تلقین کرتے ہیں کہ اگر عورت اپنی حدود کا خیال رکھے تو معاشرہ بھی اس کی عزت کرتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق خواتین کو اپنی عزت خود بنانی پڑتی ہے اور ہر وقت ہر تقریبات یا محفلوں میں شرکت کرنا ضروری نہیں ہوتا۔
غنیٰ علی نے اس بات پر زور دیا کہ وقار اور اخلاقیات ہر عورت کی پہچان ہونی چاہیے، یہی طرزِ زندگی عزت اور تحفظ کا باعث بنتا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی نے
پڑھیں:
ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدنان اسلام کے گھر جاکر والدین سے تعزیت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور منگل کے روز چند دن قبل بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدنان اسلم کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور ملک و قوم کے لیے میجر عدنان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہید میجر عدنان اسلم نے دہشتگردوں کا انتہائی جوانمردی سے مقابلہ کیا اور پوری قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم فورسز کے ساتھ ہے۔