’حملے کی بھاری قیمت ہو گی‘، ایرانی حملے نے نیتن یاہو کو پریشان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسرائیل پر ایران کے تازہ تباہ کن حملے نے اسرائیلی قیادت کے اوسان خطا کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران تصادم: نیتن یاہو کی ڈوبتی سیاست کو کنارہ مل گیا
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن نے ایران کے تباہ کن حملے پر اپنے شدید ردعمل میں ایران کو سخت نتائج کی خبر دی ہے۔
הבוקר, רודני הטרור של איראן שיגרו טילים לעבר בית החולים סורוקה בבאר שבע ולעבר אוכלוסייה אזרחית במרכז הארץ.
נגבה את מלוא המחיר מהרודנים בטהרן.
— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) June 19, 2025
اسرائیلی وزیر اعظم نے ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج صبح ایران کے آمرانہ حکمرانوں نے بیئر شیوا اسپتال کے سوروکا اسپتال اور ملک کے وسطی علاقے میں لوگوں پر میزائل برسائے۔
یاد رہے کہ آج صبح ایرانی میزائل حملے میں اسرائیل کے بیئر شیوا شہر میں واقع ’سوروکا اسپتال‘ کو نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے یہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسرائیلی وزیر اعظم ایران میزائل حملہ نیتن یاہوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیلی وزیر اعظم ایران میزائل حملہ نیتن یاہو
پڑھیں:
اسرائیل کے فلسطین پر حملے نسل کشی کی واضح مثال ہیں، طیب اردوان
انقرہ میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں ترک صدر نے اسرائیل کیجانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی، قحط اور غزہ میں حملوں سے لاعلمی پر جرمنی کو تنقید کا نشانہ بنایا، اردوان نے کہا کہ کیا جرمنی غزہ میں اسرائیلی نسل کشی نہیں دیکھ رہا۔؟ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری حملے نسل کشی کی واضح مثال ہیں۔ طیب اردوان نے انقرہ میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی، قحط اور غزہ میں حملوں سے لاعلمی پر جرمنی کو تنقید کا نشانہ بنایا، اردوان نے کہا کہ کیا جرمنی غزہ میں اسرائیلی نسل کشی نہیں دیکھ رہا۔؟ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، مگر حماس کے پاس کچھ بھی نہیں، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ ترکیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے، غزہ میں قتل اور قحط روکنے کیلئے فوری سیاسی اور انسانی اقدامات ضروری ہیں۔