اس بار کچھ نیا اور مختلف کریں گے ، مقصد عمران کی رہائی ہوگا، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس بار ہم کچھ نیا اور مختلف کریں گے، جس کا مقصد اور ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، ہمیشہ بات چیت کو اہمیت دی لیکن حکومت با اختیار نہیں۔ میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہ کسی کے خوف اور نہ لالچ میں آئیں گے، اس دفعہ ہم کچھ نیا اور مختلف کریں گے جس کا مقصد اور ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، اس حوالے سے احتجاجی تحریک کا پلان جی ڈی اے، محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کے سامنے رکھا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی سے اس کی منظوری کے بعد تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوگا جس کا پہلا اور بڑا ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، کوشش کریں گے کہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے احتجاج کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی رہائی ہوگا کریں گے
پڑھیں:
میچ ریفری تنازع، اندازہ نہیں تھا کیا فیصلہ ہوگا، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی،محسن نقوی
کئی لوگوں نے میچ ریفری کے معاملے میں تعاون کیا، مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے، چیئرمین پی سی بی
مجھے امید ہے آئندہ ہم کرکٹ پر فوکس کریں گے سیاست پر نہیں، ہمارا وقت کرکٹ پر لگنا چاہیے ،گفتگو
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد کہا ہے کہ کئی لوگوں نے میچ ریفری کے معاملے میں تعاون کیا، مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے، خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ کیا فیصلہ ہوگا۔چیٔرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، مجھے امید ہے آئندہ ہم کرکٹ پر فوکس کریں گے سیاست پر نہیں، ہمارا وقت کرکٹ پر لگنا چاہیے سیاست پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سے امید ہے، وہ عمدہ پرفارمنس دکھائے گئی، قوم کو کہوں گا کہ ٹورنامنٹ کے آخر تک انہیں سپورٹ کریں، اگر کھلاڑیوں کی خامیاں ہوں گی تو ضرور انہیں دور کریں گے، ہمارے پاس سلیکٹرز کا پینل ہے جو پرفارمنس کا جائزہ لے گا، میرا وعدہ ہے کہ کہیں کمزوری نظر آئی تو اُسے دور کریں گے۔