جامشورو ، جامعہ سندھ کے ملازمین کی احتجاجی تحریک کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جامشورو(نمائندہ جسارت)جامعہ سندھ جامشورو کے ملازمین نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا، اِس سلسلے میں ملازمین نے) سیوا(ملازمین تنظیم رہنما غلام نبی بھلائی اور غلام مصطفی چانڈیو،فقیر ذوالفقار سہارن ، غلام شبیر سیال ثابت جامڑو گل حسن عمرا نی،ریاض ناریجو برکت مسیحی، جاوید قمبرانی،حبیب مگسی،سلیم راجڑ، راول چنا،شموئل مسیحی،)سیوا (شہید رانی گروپ کے رہنما نجف سومرو کی قیادت میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے پرووسٹ آفس سے احتجاجی ریلی نکالی،اورسخت نعرے بازی کرتے ہوئے AC-2 کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے علامتی دھرنا دے دیا۔اِس موقع پررہنماؤں کا کہناتھا کہ ہمارے ملازمین کے حل طلب دیر ینہ مسائل ہیں، جو حل نہیں کئے جارہے۔اْنہوں نے کہا ملازمین کی لیو اِن کیشمنٹ ادا ئیگیا ں نہیں کی گئی ہیں، جس سے ملازمین میں بے چینی پھیل رہی ہے، عید کے نزدیک آنے سے ملازمین کے بچے عید کی تیاریوں سے محروم ہیں۔ رہنماؤں کا مزیدکہنا تھا دوسری طرف ملازمین کی ہیلتھ پالیسی پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، جس کی وجہ سے ملازمین کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، اْن کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤسنگ سوسائٹی کے ملازمین کو 8 واں گریڈ دینا چاہیے اور اْن کے مسائل حل کئے جانا چاہئے، اْنہوں نے کہا حل طلب مسائل فوری حل نہیں کیے گئے تو باقاعدہ بھرپور طریقے سے اِحتجاجی تحریک تیز کردی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈووکیٹ ایمان مزار ی کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-10
اسلام آباد(آن لائن)ایڈووکیٹ ایمان مزار ی کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا۔ اسلام آباد بار کونسل میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ عدنان اقبال کی جانب سے دائر ریفرنس میں ایمان مزاری پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایمان مزاری کی جانب سے سرکاری افسران کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور منفی مہم چلائی جاتی ہے، ریفرنس میں مزیدکہاگیاہے کہ ایمان مزاری ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے میں ملوث ہے، ایمان مزاری کے تعلقات تحریک طالبان، بلوچ لبریشن آرمی و منظور پشتین کی تحریک سے ہیں، ایمان مزاری ہر ایسی تحریک کی حمایت کرتی ہیں جس کا ایجنڈا ریاست مخالف اور اداروں میں بغاوت ہو، ایمان مزاری کیوجہ سے ساری وکلا برادری بدنام ہورہی ہے،ایمان مزاری وکالت کے شعبے کو بطور ڈھال استعمال کررہی ہیں،ایمان مزاری کے اقدامات کی وجہ سے لوگوں کا نظام انصاف سے اعتماد اٹھ رہا ہے،ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایمان مزاری کا مستقل وکالت کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور ان کے خلاف باضابطہ انکوائری کی جائے۔