پلان جی ڈی اے، محمود اچکزئی، شاہد خاقان کے سامنے رکھا ہے،اس بار ہم کچھ نیا اور مختلف کریں گے
سیاسی کمیٹی سے منظوری کے بعد تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوگا، پی ٹی آئی رہنما کی مقامی نیوز ٹی وی سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس بار ہم کچھ نیا اور مختلف کریں گے، جس کا مقصد اور ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، ہمیشہ بات چیت کو اہمیت دی لیکن حکومت با اختیار نہیں۔مقامی نیوز ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہ کسی کے خوف اور نہ لالچ میں آئیں گے، اس دفعہ ہم کچھ نیا اور مختلف کریں گے جس کا مقصد اور ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، اس حوالے سے احتجاجی تحریک کا پلان جی ڈی اے، محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کے سامنے رکھا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی سے اس کی منظوری کے بعد تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوگا جس کا پہلا اور بڑا ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا، کوشش کریں گے کہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے احتجاج کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ہدف عمران خان کی رہائی ہوگا تحریک کا کریں گے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی