وزیراعظم کی ترجیحات اور قول وفعل میں تضاد ہے، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاہور:
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ و اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافہ بے حسی ہے.
انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی ترجیحات اور قول وفعل میں بھی تضاد ہے،ایک طرف افراط زر اور دوسری طرف ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے لیے ہزار ارب روپے مختص کرنے کا کیا یہ مناسب وقت ہے؟ جن میں سے 80 فیصد فارم 47 کی پیداوار ہیں.
تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہاکہ ہمارا احتجاج ملک گیر اور پرامن ہوگا، یہ ماضی سے مختلف ہو گا تاہم کب اورکیسے ہوگا فیصلہ عمران خان کریں گے، ریاست کاظلم وجبر ،فسطائیت اور ہتھکنڈے سب نے دیکھے مگر ہاتھوں میں بندوقیں لیکر سیاست نہیں کی جاتی.
موجودہ بجٹ میں اشرافیہ کو ریلیف دیا گیا ہے جبکہ غریب کی رہی سہی روٹی اورپانی ختم ہوجائے گا، ان کے چولہے بند ہونے پر عوام خودہی باہرنکلیں گے.
سابق سفیر آصف درانی نے کہا کہ ایران پر بہت زیادہ دباؤ ہے،شام میں تبدیلی اس کیلیے بڑا دھچکا تھا، صدر ٹرمپ کی طرف سے جنگ کی باتیں حربہ ہے مگر جنگ کاخطرہ ہوسکتا ہے، امریکا چاہتا ہے ایران ایٹمی پروگرام بند کردے جو اس کیلیے قابل قبول نہیں جو اس کا حق ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
الزامات بے بنیاد، طارق فضل الزامات پر معافی مانگیں، مفتاح اسماعیل
عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بے نظیر نشوونما پروگرام کے حوالے سے تمام الزامات بے بنیادہیں ، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری الزامات پر معافی مانگیں یا عدالتوں میں سامنا کریں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ اس پروجیکٹ کے بارے میں علم بھی نہیں تھا،ورلڈ فوڈ پروگرام کو سامان بیچتے ہیں، اسحاق ڈار شوگر ایڈوائزری بورڈ میں ہیں کیا یہ مفادات کا تصادم نہیں ہے، جان بوجھ کر چینی ایکسپورٹ کروائی گئی،چینی مہنگی کروانے کیلئے ایکسپورٹ کروائی گئی۔
ان کا کہناتھا بجلی کے بلوں میں244ارب کی روپےکی اووربلنگ کی گئی، 3سال سےشہبازشریف کی حکومت چل رہی ہے، ہردوسرے دن بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے،غریب کومارڈالا ، پاکستان کےاندربجلی کابل بھرنا مشکل ترین کام ہے، اگرآپ سچےہیں تو اووربلنگ کے 244 ارب روپے عوام کو واپس کر دیں۔
انہوں نے کہا نواز شریف اورشہبازشریف کی بہت عزت کرتا ہوں، طارق فضل قرآن پرہاتھ رکھ کر کہیں کہ وہ حقیقت میں انتخابات جیتے، طارق فضل چوہدری فارم47کے ایم این اے ہیں، ہماری اور مسلم لیگ ن کی راہیں اب جدا ہو چکیں۔