سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں2016 سے 2025 تک 29 فیصد سالانہ اوسط اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (PILDAT) کی جاری کردہ تازہ رپورٹ نے ایک تشویشناک حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2016 سے 2025 تک اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اوسط سالانہ اضافہ 29 فیصد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016سے 2025تک مہنگائی کی شرح میں 11فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا ، اراکین قومی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں 12فیصد جبکہ سپیکر اور چیئر مین سینٹ کی تنخواہ اور مراعات میں 29فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا۔
ہماری دعائیں احمد آباد طیارہ حادثے میں متاثرین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
یہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب ملک شدید معاشی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔ عوامی حلقے اور معاشی ماہرین اس حد سے بڑھے ہوئے اضافے کو "غیر منصفانہ" اور "عوام سے لاتعلقی کا ثبوت" قرار دے رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب عام شہری بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہیں، ایوانِ بالا کی قیادت کو اس قدر بھاری اضافے دینا جمہوری اصولوں اور مساوات کی نفی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سالانہ اوسط اضافہ
پڑھیں:
چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیو کا اعلان کردیا
کراچی:چیئرمین پی سی بی و ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ باوقار ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں، ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شریک ہونگی۔
I am delighted to confirm the dates for the ACC Men's Asia Cup 2025 in UAE ???????? . The prestigious tournament will take place from September 9th to 28th. We look forward to a spectacular display of cricket! Detailed Schedule will be out soon. #Cricketwins
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 26, 2025