ٹرمپ کے مطالبے کے باوجود شرح سود برقرار، فیڈرل ریزرو کا آزادانہ فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک میں امریکی فیڈرل ریزرو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے شرحِ سود کو دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل ریزرو کے سربراہ نے اعلان کیا کہ شرح سود رواں سال کے اختتام تک 4.25 سے 0 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔
فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کیے گئے معاشی اشاریوں کے مطابق امریکا میں مہنگائی کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی، جبکہ مہنگائی کے مزید بڑھنے اور ترقی کی رفتار میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے شرح سود میں کمی کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم فیڈرل ریزرو نے یہ مطالبہ قبول نہیں کیا۔ چیئرمین جیروم پاول نے ایک پریس کانفرنس میں خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے نئے ٹیرف مہنگائی کو بڑھا سکتے ہیں اور اس کا منفی اثر امریکی معیشت پر پڑ سکتا ہے۔
فیڈ کے اندازوں کے مطابق سال کے آخر تک مہنگائی 3 فیصد تک جا سکتی ہے، جبکہ بے روزگاری کی شرح 4.
جولائی میں ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف کے متعلق مزید فیصلے متوقع ہیں کیونکہ 90 دن کی عارضی مہلت 9 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔
فیڈ حکام نے یہ بھی اشارہ دیا کہ سال کے آخر تک شرح سود میں دو بار کمی کی جا سکتی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ ان میں سے پہلی کمی کب متوقع ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کمی ستمبر میں ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شرح سود اسی سطح پر برقرار ہے، جبکہ آخری مرتبہ اس میں کمی دسمبر 2024 میں کی گئی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیڈرل ریزرو
پڑھیں:
مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ، کیاچیزسستی ہوئی اورکیامہنگی؟
ایک ہفتے میں 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.98 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک کمی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی آئی ۔
ایک ہفتے میں دال مونگ 6 روپے تک سستی ہوئی،جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 71پیسے کی کمی آئی۔