کراچی: کرولا گینگ کا ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ اور کار سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے مقابلے کے بعد کرولا گینگ کے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحہ اور کار سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کا کرولا گینگ سے مقابلہ ہوا، کار سوار تین ڈاکوؤں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے۔
گرفتار ڈاکو سہیل شکرا سے کلاشنکوف اور کار برآمد ہوئی ہے۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کیے گئے وائٹ کرولا گینگ کے سرغنہ عمران عرف کرکرے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے 200 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔
دوسری جانب باغِ کورنگی جنگل شاہ مزار کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک اور ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں کرولا گینگ
پڑھیں:
لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔