راولپنڈی:

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ  26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم ایک احتجاج کرتے ہیں تو 7 مقدمات بن جاتے ہیں۔ ایک دن راولپنڈی دوسرے دن سرگودھا  کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم ، اردلی اور اب لیلا کا سفر بہت دلچسپ ہے۔ حکمران عوامی حمایت سے آئے ہوتے تو یوں لیلے کی طرح رسی سے نہ چلتے ۔ اس سال شدید مہنگائی باعث قربانی 30 فیصد کم ہوئی ہے۔

گفتگو میں عالیہ حمزہ نے کہا کہ  یہ عدالتیں خود قید ہیں ہمیں کیا انصاف دیں گی۔ کبھی جج چھٹی پر تو کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوجاتا ہے ۔ آپ نے 26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ ہم رول آف لا کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کی شکل میں عذاب قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ایک کروڑ 80 لاکھ نوجوان آج بے روزگار ہیں۔ بجٹ نے تباہی پھیر کر رکھ دی ہے۔ اب ہم قوم اور کسانوں کے پاس جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ پنجاب اسمبلی کے باہر فارم 45 کی اسمبلیاں لگائیں گے۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ تحریک انصاف پرامن سیاسی جماعت ہے،  126 دن کے دھرنے میں ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا تھا۔ ہم پرامن رہ کر دنیا کو بتائیں گے کہ ہم آئین اور قانون کی سربلندی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قید عدلیہ کو بھی آزاد کرائیں گے اور جمہوریت بھی بحال کرائیں گے۔ 26 نومبر کو ہم پر گولیاں برسائی گئیں۔ سمبڑیال میں احتجاج کر رہے تھے تو تمام لائٹیں بجھا دی گئیں، ہم نے احتجاج ختم کر دیا۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ نے کہا کہ عدلیہ کو چھٹی پر گیا ہے

پڑھیں:

مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل