آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں اور شعبہ جاتی اصلاحات کی تجاویز شامل
سندھ حکومت نے بجٹ کی تیاری کے دوران اپوزیشن سے کوئی مشاورت نہیں کی،اپوزیشن لیڈر

سندھ حکومت کی جانب سے مالی سال 26-2025 کا تین ہزار ارب روپے سے زائد کا خسارہ بجٹ آج جمعہ کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ادھر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے تمام اراکین اسمبلی کو احتجاج کی ہدایت دے دی ہے۔ علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بجٹ کی تیاری کے دوران اپوزیشن سے کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ایم کیو ایم نے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سے بھی رابطہ شروع کر دیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں اور شعبہ جاتی اصلاحات کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔بجٹ میں نجی صوبائی اے ڈی پی بجٹ کو 493 ارب روپے سے بڑھا کر 503 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نئی اسکیموں کے لیے 183 ارب روپے مختص کیے جانے کی سفارش شامل کی گئی ہے۔ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے لیے ایس ڈی جی فنڈ میں 45 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج تجویز کیا گیا ہے۔ ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر شہر کے لیے 7 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔تعلیم کے ترقیاتی بجٹ کو 32 ارب روپے سے بڑھا کر 38 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے، جبکہ صحت کا بجٹ 18 ارب روپے سے بڑھا کر 21 ارب روپے مختص کیا جائے گا۔اسکول ایجوکیشن کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے، جسے 20 ارب سے کم کرکے 17 ارب 82 کروڑ روپے کیا جا رہا ہے۔ البتہ کالج ایجوکیشن کا بجٹ 3 ارب 99 کروڑ سے بڑھا کر 7 ارب 10 کروڑ روپے اور یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کا بجٹ 4 ارب 26 کروڑ سے بڑھا کر 7 ارب 24 کروڑ روپے کرنے کی تجویز ہے۔محکمہ آبپاشی کے لیے بجٹ 26 ارب سے بڑھا کر 31 ارب اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے لیے 21 ارب سے بڑھا کر 24 ارب روپے مختص کیے جانے کی سفارش دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ارب روپے سے سے بڑھا کر کی تجویز گئی ہے کا بجٹ کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن