پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی مندی کا رجحان برقرار
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام مسلسل تیسرے دن مندی پر ہوا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں 463 پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 120002 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس نے 121745 پوائنٹس کی بلند ترین اور 119770 پوائنٹس کی کم ترین سطح کو چھوا۔
60 کروڑ حصص کے سودے 20 ارب روپے مالیت کے ہوئے، اور کل 459 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا۔
ان میں سے 155 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، جب کہ 269 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر اور فارما جیسے اہم شعبے فروخت کے دباؤ میں رہے، جس کا اثر انڈیکس کی مجموعی کارکردگی پر پڑا۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئی تھی، جب انڈیکس 120468 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔