2025-05-10@12:54:09 GMT
تلاش کی گنتی: 668

«حملوں کو»:

    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے، پھر اگلے ہی دن پاکستان میں مختلف ڈرون بھیجے گئے، اور آج 10 مئی کی رات پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر بھارت کی جانب سے حملے کئے گئے جس کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کردیا جس میں بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق آپریشن شروع ہونے سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے آغاز کا مقصد بھارت...
    بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا دیا ہے اور مودی سرکار نے بھی فوجی اڈوں پر حملوں اور نقصان کو تسلیم کر لیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پہلے تو پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی اور اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ باتیں...
    پاک فضائیہ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی ملٹری سیٹلائٹ کو مکمل طور پر جام کر دیا ہے، جس کے بعد یہ سیٹلائٹ غیر فعال ہو چکا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ (PAF) کی سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر یونٹس نے بھارتی فوجی سیٹلائٹ کو ٹارگٹ کر کے اس کی کمیونیکیشن اور نیویگیشن صلاحیتوں کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ یہ کارروائی بھارت کی جانب سے پاکستان پر تین ایئربیسز پر حملوں اور مزید ڈرون حملوں کے بعد کی گئی جوابی کارروائی کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ان حملوں کے بعد ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت اب تک بھارت کو S-400 میزائل سسٹم، براہموس میزائل اسٹوریج...
    ’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص ( آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔بھارت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سا بق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ْسابق کور کمانڈر آصف غفور نے ٹوئٹ کی کہ ’’ نصر من اللہ وفتح قریب‘‘۔’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹبعد ازاں آصف غفور کی جانب سے ایک تصویر شیئر...
    پاکستان کی جانب سے بھارت کو سخت جواب دیے جانے کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر  آصف غفور نے کہا ہے کہ  نریندر مودی تمہیں بار بار متنبہ کیا گیا کہ ہمارے عزم کا امتحان نہ لو اور پاکستان کے ساتھ کوئی گڑبڑ نہ کر۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق کور کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور  نے  قرآن پاک کی ایک آیت ’’ نصر من اللہ وفتح قریب‘‘ٹوئٹ کی۔ آصف غفور کی جانب سے  ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے میری ٹائم لائن سے اس پوسٹ کو چھپا دیا گیا۔ ٹوئٹ میں آصف غفور نے کہا یہ تو صرف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بھارتی حکومت کی جانب سے جارحیت کا سامنا ہے اور مختلف شہروں پر ڈرون حملوں سے بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں خطرہ ہے، مودی سنٹرل جیل اڈیالہ کا بھی ڈرون حملے کے لیے اہم ٹارگٹ کے طور پر دیکھ...
     وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا اور پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایئرڈیفنس سسٹم نے میزائل حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور قوم کا مورال بلند ہے۔
    بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے، پھر اگلے ہی دن پاکستان میں مختلف ڈرون بھیجے گئے، اور آج 10 مئی کی رات پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر بھارت کی جانب سے حملے کیے گئے جس کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کردیا جس میں بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ آپریشن شروع ہونے سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے آغاز کا مقصد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اور خطے میں پاکستان کی سالمیت کا...
    پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہی معطل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل منجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائےگا، آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز...
    شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد قسم کے بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے جنوبی کوریا پر انوکھے طرز کے حملوں میں اضافہ ادھر،جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ان کی فوج نے جمعرات کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مختلف قسم کے بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کا پتا لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے علاقے ونسن سے مشرقی سمندر میں داغے گئے جسے جاپان کا سمندر بھی کہا جاتا ہے۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ میزائلوں نے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں پانی میں گرنے سے پہلے تقریباً 800 کلومیٹر تک اڑان بھری۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع کرا دیں۔ صوبہ بھر میں محکمہ سول ڈیفنس کو پوری طرح فعال کر تے ہوئے فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا۔ چھوٹے بڑے شہر وں میں شہری دفاع کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو سول ڈیفنس ایکسرسائز کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کرنے کا آغاز کر دیا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اور خطرات سے بچاؤ کے لئے ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) ترجمان پاک فوج کی بھارت پر حملہ کرنے کی تردید، کہا بھارت ڈرون حملوں صرف 1 ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکا، ڈرون حملوں میں کچھ آلات کو نقصان پہنچا، 3 افراد کی شہادتیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ امرتسر میں بھارتی فوج نے خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا، آدم پور سے پروجیکٹائل خود انہوں نے فائر کیے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، بھارت کہتا ہے پاکستان نے اس...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو میں بھارت کے بلااشتعال اقدامات اور حملوں پر پاکستان کے عوام کے شدید غصے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے آج شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے  بھارت کی جانب سے  میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید، 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے حملوں نے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جواب میں بھارتی کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے گئے جنہیں مسلح افواج نے کامیابی سے ناکام بنادیا۔ تھنک ٹینک آئی ٹی سی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دفاعی امور کے ماہر  فاران جعفری  کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب  سے ان ڈرونز کے ذریعے دراصل پاکستان کو "دانہ" ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا " بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود، تاحال پاکستانی عسکری حلقوں میں یہی عمومی رائے نظر آتی ہے کہ پاکستان بھارت کے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسے گا، اور بدلہ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر لے گا۔" پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری...
    سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت نے پاکستان کے آپشنز نہایت محدود کر دیے ہیں، شہری آبادیوں پر ڈرونز حملوں کے بعد پاکستان کے پاس منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہے؟ ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی بچا ہے؟ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ بھارت کی شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور پھر مہلت ملتے ہی حملے شروع کرنے والی منافقت کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے۔
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، امن پہلی ترجیح ہے لیکن بھارت کو جواب دیں گے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے بارہا پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، پاکستان کی پہلی ترجیح امن تھی لیکن اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈان شروع ہوگیا ہے، سلامتی کونسل اور بہت سے ممالک نے بھارت سے کشیدگی...
    ڈرون حملے سے بچنے کیلئےشہری کون سی اہم تدابیر اختیار کریں؟خاص طور پر تنازعات والے علاقوں میں..انتہائی مشکل ہے، لیکن کچھ حفاظتی اقدامات ہیں جو خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔ یہاں عام بقا کی تجاویز ہیں: 1. باخبر رہیں • گونجنے والی آوازوں کو سنیں: ڈرون اکثر ایک الگ گنگناتی یا گونجتی ہوئی آواز نکالتے ہیں۔ • سرگرمی کو ٹریک کریں: اگر آپ کسی ایسے علاقے میں ہیں جہاں ڈرون حملے ہوتے ہیں، تو بھروسہ مند مقامی یا بین الاقوامی خبروں اور انتباہات پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ 2. زیادہ خطرے والے علاقوں سے پرہیز کریں۔ • معلوم عسکریت پسندوں یا فوجی اہداف سے دور رہیں، جیسے کہ تربیتی کیمپ، مسلح گروپوں والی گاڑیاں، یا ایسی عمارتیں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت ہوئی، صدر طیب اردوان سے رابطے میں ترکیہ کی یکجہتی پر ان کے شکر گزار ہیں۔(جاری ہے) وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترک صدر کو بھارتی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابل تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاک...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت ہوئی، صدر طیب اردوان سے رابطے میں ترکیہ کی یکجہتی پر ان کے شکر گزار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترک صدر کو بھارتی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج...
     راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کے فیصلوں کے بارے میں درست اور مصدقہ معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق کنٹرول روم کا بنیادی مقصد بے بنیاد خبروں، افواہوں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔ کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں قابل اعتماد معلومات مہیا کرے گا تاکہ عوام کو حقائق تک فوری رسائی ممکن ہو۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ڈی جی پی آر کے مطابق کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گاجہاں عملہ تین شفٹوں میں اپنی خدمات انجام دے گا۔ شہری...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے والٹن سے پولیس کو ڈرون سے 2حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لاہور کے علاقے  والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا  جبکہ دھماکوں کی آوازیں گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر  علاقوں میں بھی سنی گئیں۔ پولیس دھماکےکی نوعیت کا معلوم  کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر والٹن میں ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔ امرتسر میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ وقائع نگار+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور اس کے 5 طیارے مارگرائے۔ انڈیا کی جانب سے کسی بھی جارحیت پر آئندہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ اس بار  انڈیا کا بیانیہ بک نہیں سکا۔ اسے سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو انقرہ میں وزیر اعظم کی موجودگی کے موقع پر پہلگام واقعہ ہوا۔ اس واقعہ کے بعد  انڈین سلامتی کمیٹی کے تمام...
    جماعت اسلامی کا بھارت کے حملوں کے خلاف 9مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)جماعت اسلامی پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا فیصلہ کیا گیا اور جمعے کو ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ11 مئی کو لاہور میں تاریخی پاکستان زندہ باد ریلی نکالی جائے گی۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب اور صوبائی امرا نے شرکت...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا فیصلہ کیا گیا اور جمعے کو ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ11 مئی کو لاہور میں تاریخی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی نکالی جائے گی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب اور صوبائی امرا نے شرکت کی۔
    اعلامیے کے مطابق ان بلاجواز اور غیر ضروری حملوں میں دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں من گھڑت دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت کو رات کی تاریکی حملے کا ردعمل اور سخت جواب دینے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد بدھ کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت، پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ، اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا جبکہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں.(جاری ہے) پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا ہے اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا اور دونوں چین...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔  اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ دونوں ممالک کو بات چیت اور رابطے کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی کہ یہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں استحکام قائم رہے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں ڈی جی آئی...
    منگل کی شب پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں انڈیا کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد جہاں دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں پاکستان اور انڈیا میں سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں یہی معاملہ سرفہرست ہے۔دونوں ممالک میں سوشل میڈیا اور روایتی میڈیا پر ایک دوسرے کے جانی و مالی نقصانات سے متعلق غیرمصدقہ اور بڑھا چڑھا کر دعوے پیش کیے جا رہے ہیں جبکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی متعدد فیک تصاویر اور ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں۔تاہم ایک ہیش ٹیگ جس کے تحت دونوں ممالک میں تبصرے کیے جا رہے ہیں وہ ’سندور‘ سے متعلق ہے اور اس...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سائبر حملوں کے پیشِ نظر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے۔(جاری ہے) ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یہ عناصر فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ اسکیمز، جھوٹی کہانیوں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، دشمن عناصر غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایڈوائزری میں سوشل میڈیا پر پاکستان پر سائبر حملوں سے متعلق غیر...
    واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔  اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ دونوں ممالک کو بات چیت اور رابطے کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی کہ یہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں استحکام قائم رہے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔   دوسری جانب، بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں ڈی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرم ناک قرار دے دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے، ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے رافیل سمیت بھارت کے 2 جہاز گرا دیے ہیں۔ Post Views: 4
    WASHINGTON: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر رات گئے کیے گئے حملوں کو شرم ناک قرار دے دیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے زیراتنظام کشمیر میں مختلف مقامات پر کیے گئے حملے شرم ناک ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چند گھنٹوں میں ہونے والی اشتعال انگیزی کے بارے میں مجھے ابھی معلوم ہوا ہے۔  
    آپریشن سندور میں پاکستان میں 9مقامات کو نشانہ بنایا، میزائل حملوں کے بعد بھارت کا موقف بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز) پاکستان کے معصوم سویلین پر رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کرنے کے بعد بھارت کے وزیر دفاع کا بیان بھی سامنے آگیا۔ بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق بھارتی مسلح افواج نے ‘آپریشن سندور’ کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع دہشت گردی کے مبینہ مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں “غیر فوجی، ناپ تول کر کی گئیں اور اشتعال انگیز نہیں تھیں۔” بیان میں کہا گیا کہ...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معصوم سویلین پر رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کرنے کے بعد بھارت کے وزیر دفاع کا بیان بھی سامنے آگیا۔بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق بھارتی مسلح افواج نے 'آپریشن سندور' کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع دہشت گردی کے مبینہ مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں "غیر فوجی، ناپ تول کر کی گئیں اور اشتعال انگیز نہیں تھیں۔" بیان میں کہا گیا کہ کسی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اہداف کا انتخاب "احتیاط اور برداشت" کے ساتھ کیا گیا۔ بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آج بروز منگل یمن کے مرکزی ہوائی اڈے پر بمباری کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں 4 حملے ہوئے۔ اسرائیل نے اس سے قبل لوگوں کو صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد کے علاقے سے نکل جانے کو کہا تھا۔ اس سے اگلے روز اسرائیل نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر فضائی حملے کیے تھے، جس کے جواب میں گزشتہ اتوار کو حوثی میزائل اسرائیل کے مرکزی فضائی مرکز کے قریب گرے تھے۔ ہوائی اڈے کے 3 ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ منگل کے حملوں میں 3 سویلین ہوائی جہازوں، ڈیپارچر ہالز، ہوائی اڈے کے رن وے اور حوثیوں کے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کے حوالے سے بھارتی کانگریس کے صدر نے وزیراعظم نریندر مودی کا سرعام پردہ فاش کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم مودی پر دہشت گرد حملے سے متعلق خفیہ اطلاعات چھپانے سے متعلق کھل کر بات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے منگل کے روز مودی کے خوفناک پلان سے متعلق کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بارے میں پہلے ہی خفیہ معلومات حاصل تھیں، لیکن انہوں نے یہ معلومات سیکورٹی فورسز کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔ رانچی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے وزیراعظم مودی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے فیصلوں کی قانونی حیثیت چیلنج، حکومتی جواب غیر تسلی بخش قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں گریڈ 22 میں ترقی سے متعلق فیصلوں کی آئینی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کی۔ یہ درخواست سابق سیکریٹری اطلاعات سہیل علی خان، شاہ بانو غزنوی، سابق آئی جی عامر ذوالفقار سمیت دیگر سینئر افسران نے دائر کی، جن کی جانب سے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے اپنا جواب جمع کروایا، تاہم...
    پشین کے علاقے بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ہے، ابتدائی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بٹے زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر زین الدین ترین جانبر نہ ہوسکے، فائرنگ کے اس جان لیوا واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ابتدائی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، افسوسناک واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ’شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صبر و...
    ذوالفقار حمید نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک گروہ ملوث ہے۔  اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کُرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔ذوالفقار حمید نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک گروہ ملوث ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علماء کرام کے واقعات سے متعلق کچھ افراد کے موبائل نمبرز کا پتہ چل گیا...
    انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی فسادات میں ملوث 20 ملزمان کو سزا سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کواقبال جرم کرنے پر 6،6 ماہ قید بامشقت50،50 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی، ملزمان کو سزا اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سنائی عدالت نے ایس ایچ او ریلوے پولیس تھانہ راولپنڈی کو ملزمان کو حراست میں لیکر جیل منتقل کرنے کے احکامات دے دیے، عدالت نے سپر انٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سزا پر عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ترنول ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا، ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کی عمارت،کھڑکیوں اور دروازوں کو آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات میں ملوث 20 افراد کو جرم کا اعتراف کرنے پر چھ، چھ ماہ قید بامشقت اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو فوری طور پر حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے، جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو سزا پر عملدرآمد کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد منظم منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا۔...
    پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ فاروق عبداللہ کا بیان کچھ میڈیا چینلز کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں اور مسلمانوں کو مزید بدنام کر سکیں اور انہیں نشانہ بنا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ فاروق عبداللہ کا بیان گمراہ کن ہے اور ایسے وقت میں انتہائی خطرناک ہے جب جموں و کشمیر کے طلبہ اور تاجروں کو پہلے ہی بڑھتے ہوئے خطرات اور حملوں کا سامنا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پہلگام دہشت گرد حملے میں کشمیریوں کو ملوث قرار دینا...
    پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ اگر تشدد کا ایک بھی عمل پورے نظام کو ہلا کر رکھ سکتا ہے، من مانی گرفتاریاں، مکانات کو مسمار کرنا اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا، تو مجرموں نے اپنا مقصد پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک نوجوان پُراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے اتوار کو نوجوان کی لاش ویشو ندی سے برآمد کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ امتیاز احمد ماگرے کی لاش پولس نے اتوار کو ضلع کے واتو علاقے میں ویشو ندی سے برآمد کی۔ متوفی کولگام ضلع کے ٹنگمرگ گاؤں کا رہنے والا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ امتیاز احمد...
    قریبی رشتہ دار خاتون کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر جنسی زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ نے بتایا کہ ملزم شکیل طارق متاثرہ لڑکی کا رشتہ دار ہے، ملزم نے لڑکی کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او گجر پورہ نے کہا کہ  ملزم شکیل متاثرہ لڑکی کو دھوکہ دہی سے سیالکوٹ کی بجائے گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجر پورہ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔   
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنایا اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں تفصیلات سامنے آگئیں اینکرنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام کر دیے جس سے...
    پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو کیسے بھاگنے پر مجبور کیا، جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال تفصیل منظرِ عام پر لے آئے۔ذرائع کے مطابق چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی بیسیوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹرز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں اور ایجنسیوں کے زیر حراست افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی...
    فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا...
    بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد  کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ مذموم منصوبے کے مطابق  فیک انکاؤنٹر کے فوری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’’را‘‘ کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے ذریعے لیک ہوگئی، دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دستاویز میں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عمل درآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا، دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے۔دستاویز کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا تھا، جب کہ میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر...
    کراچی: وفاقی وزارت بحری امور نے سمندری آلودگی پر قابو پانے اور شہر کا فضلہ ٹریٹمنٹ کے بغیر سمندر میں گرنے جیسے سنگین آبی آلودہ کے مسئلے کے تدارک کے لیے سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ساتھ اشتراک عمل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وفاقی وزیر بحری امور چوہدری جنید انور نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مکتوب لکھنے اور میئر کراچی سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔ نہروں کے خلاف دھرنے سے متاثرہ کارگو پر ڈیمرج اور پورٹ چارجز میں رعایت دی جائیگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سمندری آلودگی کے مسئلے پر سندھ حکومت اور میئر کراچی کے اشتراک کے بغیر قابو پانا مشکل ہے، وفاقی وزارت بحری امور فضلہ کو ٹریٹ...
    زیرِ حراست افراد میں بلدیہ کے سیکریٹری جنرل، امام اوغلو کے چیف آف اسٹاف، بلدیہ کے پانی اور سیوریج ایڈمنسٹریشن (آئی ایس کے آئی) کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ ساتھ محکمے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکیہ کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں استنبول بلدیہ کے 18 ملازمین کو ایک زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج دیا۔ اپوزیشن اور شہر کے جیل میں بند میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف کریک ڈاؤن کے درمیان یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف امام اوغلو کو مارچ میں بدعنوانی کے الزام میں زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج...
    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے زروبی میں جائیداد کے تنازع پر نامعلوم افراد نے ماں کو گھر میں جبکہ دو بیٹوں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زروبی میں ماں کو گھر کے اندر جبکہ اس کے دو بیٹوں کو کھیتوں میں تھریشر کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی ثاقب خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ تھانہ ٹوپی کو اطلاع ملی کہ موضع زروبی کے ونڈ لنڈے ڈب میں واقع کھیتوں میں دو افراد کی قتل شدہ لاشیں پڑی ہیں۔ جب وہ پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں دو لاشیں پڑی تھیں، جن کی شناخت محمود...
    برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئے بارڈر سیکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل کے تحت جنسی جرائم کا ارتکاب کرنے والے غیر ملکی شہری برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ہوم آفس نے کہا کہ کسی بھی جنسی جرم میں ملوث ہونے پر سزا پانے والے غیر ملکی کو پناہ گزین اسٹیٹس حاصل کرنے کی اہلیت سے محروم کر دیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے ریفوجی کنونشن کے تحت ممالک دہشت گردوں، جنگی جرائم میں اور "خاص طور پر سنگین جرم" کے مرتکب افراد کو پناہ دینے سے انکار کرنے کا حق رکھتے ہیں، برطانیہ میں سنگین جرائم انہیں قرار دیا جاتا ہے جن پر 12...
      پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک کے آغاز کے موقع پر قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان مشن کے کونسلر جواد اجمل نے زور دیا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان خاندانوں کی حمایت کرے جن کی زندگیاں ان سانحات کے نتیجے میں ہمیشہ کے لیے بدل جاتی ہیں۔مستقبل میں حملوں...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کہتے ہیں کہ آج اگر بانی سے ملاقات ہوتی تو ان سے انڈیا کے ساتھ پیدا تناؤ پر بات کرتا، عمران خان نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، دشمن کے اقدامات کے مقابلے میں پاکستان نے جو بھی فیصلے کیے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستانی میڈیا پر پابندی سے انڈیا کے سیکولرازم کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔ داہگل پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنا غیر مناسب ہے، عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے، لارجر بنچ اور سنگل بینچز کے آرڈر موجود ہیں لیکن...
      راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کہتے ہیں کہ آج اگر بانی سے ملاقات ہوتی تو ان سے انڈیا کے ساتھ پیدا تناؤ پر بات کرتا، عمران خان نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، دشمن کے اقدامات کے مقابلے میں پاکستان نے جو بھی فیصلے کیے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستانی میڈیا پر پابندی سے انڈیا کے سیکولرازم کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔ داہگل پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنا غیر مناسب ہے، عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے، لارجر بنچ اور سنگل بینچز کے آرڈر موجود ہیں لیکن ابھی تک...
    بھارتی فوجی افسر کی دہشتگرد کو پاکستان میں حملوں کی ہدایات سے متعلق آڈیو منظر عام پر،ڈی جی آئی ایس پی آر کل دوبارہ تفصیلی بریفنگ دینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشت گرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو چلائی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشت گردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے، دہشت گردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے, بھارتی میجر کہتا...
    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بلوں کی مدمیں واجبات کی وصولی کے لئے بڑافیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واجبات کی وصولی کافیصلہ ریکوری اہداف کے حصول کیلئے کیاگیا۔ بتایا گیاہے کہ لیسکو نے اربوں کے متنازعہ بلوں کی وصولی کیلئے کوڈاوپن کر دیئے ہیں ،ریونیودفاترنے سالہا سال سے اربوں روپے کے واجبات کو تنازعات کا شکار کر رکھا تھا،متنازعہ بلوں کی ادائیگی کیلئے صارفین نے متعلقہ دفاترسے رجوع کرناشروع کرد یا ہے ۔ متنازعہ رقوم کی ادائیگی کے لئے صارفین کواقساط کی سہولت دیدی گئی ہے ،صارفین نے لیسکوکی ریویوکمیٹیوں میں متنازعہ بلوں کوچیلنج کررکھاتھا،کمپنی کی ریویوکمیٹیوں نے متنازعہ بلوں پرفیصلہ کرنے کاسلسلہ شروع کردیا۔ریویوکمیٹیوں میں فیصلوں کی صورت میں بلوں کی ادائیگی ہوسکے گی۔
    ایڈوائزری کے مطابق ممکنہ سائبر حملوں کے نتیجے میں پاکستان میں اسٹرٹیجک انفرااسٹرکچر کی سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل سرٹ نے خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز کشیدگی کا فائدہ اٹھاکر پاکستان میں سرکاری اداروں اور حساس انفرااسٹرکچر پر سائبر حملے کرسکتے ہیں، حکومتی اداروں کو فوری طور پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔   نجی ٹی وی کے مطابق خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز جنوبی...
    سٹی 42 :  پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو قتل کردیا، جس کے بعد خیبر پختونخوا بار کونسل نے واقعے کے خلاف کل پورے صوبہ میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔  پشاور کے علاقے رحمان آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو قتل کردیا ۔  پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ انقلاب کی حدود رحمان آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک مقتول کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ والد کے ہمراہ گاڑی میں  شادی ہال سے واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ...
    بھارت کے اپنے ہی وی لاگر نے بی جے پی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا۔ بھارت کے مشہور وی لاگر نیہا سنگھ راٹھور سمیت دیگر وی لاگرز بھی اپنی ہی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ جن میں بتایا گیا کہ کس طرح سے بی جے پی سیاسی فائدے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ وی لاگرز نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران بھارت میں بی جے پی کے دور حکومت کے دوران ملک میں کئی بڑے دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں۔ جن میں قندھار ہائی جیکنگ 1999، کارگل جنگ 1999، پارلیمنٹ حملہ 2001، گودھرا ٹرین واقعہ 2002۔ پٹھان کوٹ حملہ 2016، اڑی حملہ...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ہم ہر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر جنگ تھوپی گئی تو ہم سب اپنی فوج کے پیچھے ہوں گے، بھارت کو معلوم بھی نہیں ہوگا کہ ہم کہاں سے گھسیں گے اور کہاں پھٹیں گے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر پانی کی دھمکی دی گئی تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا، بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ایسا آرمی چیف ملا ہے جو قابل، بہادر اور پراعتماد ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تمام پہلو مشکوک ہیں، بھارت کا جھوٹ چلنے والا نہیں، عرفان صدیقیسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان پر بے...
    دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے، بھارت نے روایتی جنگ کا آغاز کیا تو بھارت بھی محفوط نہیں رہے گا، جنگ کا آغاز بھارت کرے گا مگر اختتام پاکستان کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے ہیں۔ بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو 2 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ بی ایس ایف کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ...
    اسلام آباد: بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے۔ بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔ بی ایس ایف کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ دو دن میں مکمل کرلیں، دو دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا...
    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے کنڈی خاص میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت غلام رسول ماگرے کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک 45سالہ شخص کو اس کے گھر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے کنڈی خاص میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت غلام رسول ماگرے کے نام سے ہوئی ہے۔ غلام رسول کو زخمی حالت میں جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
    پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی تیسرا غیرجانبدار ملک پہلگام اور جعفرایکسریس سانحات کی انکوائری کرے، ہم بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد پیش کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ہندوستان ہمارے ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ یہ بھی پڑھیں میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام انہوں نے کہاکہ ہم نے تین روز میں 7 آئی ای ڈیز حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی ہے، بھارت مختلف شہروں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا...
    لاہور(نیوزڈیسک) پہلگام فالس فلیگ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں واقعے میں مشتبہ دہشت گرد کا ایسا خاکہ بنایا گیا جو قومی کرکٹر بابراعظم سے مشابہت رکھ رہا تھا۔ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے پر مشتبہ دہشت گرد کا خاکہ منظرعام پر لایا گیا جو بابراعظم سے مل رہا تھا۔ یہ دعویٰ مختلف فیس بک اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ہزاروں صارفین تک پہنچا اور صرف ایک پوسٹ پر ہی دو ہزار سے زائد ردعمل سامنے آئے۔ پہلگام حملے کے اگلے دن فیسبک پر ایک صارف نے انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں 3 مشتبہ...
    چینی کا زیادہ استعمال موٹاپے، دانتوں کی خرابی، اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ چینی کو خیرباد کہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے کہ آپ چینی مکمل طور پر چھوڑ دیں، آپ کو جاننا چاہیے کہ یہ فیصلہ آپ کے جسم پر کس طرح کے اثرات ڈال سکتا ہے۔ ڈائیٹیشین شفا چشتی کے مطابق چینی ایک آسان کاربوہائیڈریٹ ہے جو عام طور پر گنے اور چقندر سے حاصل کی جاتی ہے۔ زیادہ مقدار میں چینی کھانے سے جسم میں چربی بڑھتی ہے، جس سے ذیابیطس، جگر کے مسائل، سوزش اور دانتوں کی خرابی جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔ چینی چھوڑنے سے پہلے جاننے والی 7...
    بھارتی جارحیت؛ پاکستان نے سعودی عرب کو سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور گفتگو کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ...
    سی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے مزدور یونین کے انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق ادارے میں کام کرنے والے 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی،اس حوالے سے ایک اہم تقریب سی ڈی اے ہیڈکوارٹرمیں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سی ڈی اے چیف کمشنراسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ترجمان سی ڈی اے نوازش علی عاصم،ڈائریکٹرایچ آر ڈی میڈم کنزی افسر،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسدمحمود،چیف آرگنائزرمحمدعاصم ملک،ایڈیشنل چیئرمین اظہارعباسی،میڈیا کوآرڈینیٹرشاہد محمودستی و دیگرنے شرکت کی۔ ،اس موقع پرترقی پانے والے ملازمین میں...
    ---فائل فوٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ روز کے اجلاس کے فیصلوں کی مکمل حمایت کر دی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان فیصلوں کو ہمسایہ ملک کی اشتعال انگیزی کے جواب میں مناسب اقدام سمجھتے ہیں۔ سپریم کورٹ بار کا بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا مطالبہسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی سفارتکاروں... اعلامیے کے مطابق یہ فیصلے قومی وقار کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، وفاقی حکومت فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرے، اجلاس کا مقصد قومی اور سیاسی یکجہتی کا ایک اور مضبوط پیغام دنیا کو دینا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اور قبل از وقت...
    امریکا میں 2 بچوں کی ماں نے اپنی جان بچانے کا کریڈٹ چیٹ جی پی ٹی کو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ نے ان کی تشویسناک طبعی حالت کی نشاندہی کی جو کینسر کا باعث بن سکتی تھی، خاص طور پر اس وقت جب ڈاکٹر مرض کی تشخیص سے قاصر تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شمالی کیرولائنا کی رہائشی 40 سالہ لورین بینن نے پہلی بار فروری 2024 میں دیکھا کہ انہیں صبح اور شام اپنی انگلیاں موڑنے میں پریشانی ہو رہی تھی، 4 ماہ کے بعد ڈاکٹروں نے لورین کو جوڑوں کا درد کی بیماری یعنی گٹھیا تشخیص کیا، تاہم اس کے ٹیسٹ منفی آئے۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے کس طرح...
    شاہد سپرا: وفاق نے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع کر دیا، فیول پرائس ،کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔ ٹیرف سبسڈی کی مد میں بھی صارفین کو بلوں میں ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس ،سبسڈی کے باوجود بلوں میں ریلیف کی شرح انتہائی کم ہے۔ کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپے90پیسے یونٹ کےحساب سےریلیف دیاگیا، فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46پیسے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔  فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 90پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس پر جنرل سیلز ٹیکس لگا...
    امریکا نے کہا ہے کہ بھارت حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔ پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے لیے دعاگو ہیں جن کے عزیز اس واقعہ میں مارے گئے اور دعاگو ہیں کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ اس سوال پر کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے لیے کردار کی خواہش ظاہر کی تھی، ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مشن کے سربراہان اور سفارت کاروں کے ایک گروپ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی غلط معلومات کی مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مشن کے سربراہان اور سفارت کاروں کے ایک گروپ کو پہلگام حملے کے بعد ابھرتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی...
    پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں فیصلوں پر عالمی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفارتی مشنز کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ دی گئی، 30 سے زائد غیر ملکی مشنز کے سربراہان، نمائندے بریفنگ میں شریک تھے۔سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی جانب سے سفارتی مشنز کو بریفنگ دی گئی، آمنہ بلوچ نے پہلگام حملے کے بعد پیدا صورتحال پر بریفنگ دی، سیکریٹری خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے نتائج سے آگاہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارت کی گمراہ کن مہم کو مسترد کردیا اور کہا کہ  اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ...
    بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی اقدامات پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو بھارتی اقدامات پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو ہائی کمیشن میں ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست دی گئی۔ بھارتی حکومت کا اٹاری، حسینی والا اور صادقی میں بارڈر تقریبات محدود کرنے کا فیصلہنوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بی ایس ایف تینوں بارڈر پر تقریبات کے دوران گیٹ بند رکھیں گے۔  بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا، بھارت کے بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، بھارت کے فوجی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی اقدامات پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بھارتی اقدامات پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو ہائی کمیشن میں ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست دی گئی۔  بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا، بھارت کے بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، بھارت کے فوجی اتاشیوں کے ساتھ ان کے عملے کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا، بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات...
    پاکستان نے بھارت کے اعلانات کے جواب میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکےاپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جس پر وہ دفتر خارجہ پہنچیں، دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا، پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلبی، لائن آف کنٹرول پر شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج بھارتی ناظم الامور کو بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس، ائیر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا،بھارتی ڈیفنس, نیول اور...
    سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔
    المسیرہ نے اعلان کیا ہے کہ جارح امریکی فوج نے یمنی صوبے صعدہ کو 6 بار جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ملک کے خلاف جارح امریکی فوج کے دہشتگردانہ و مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی لڑاکا طیاروں نے اپنی تازہ ترین جارحیت میں صوبہ صعدہ اور دارالحکومت صنعاء کو متعدد ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے یمن کے شمال میں واقع صوبہ صعدہ سے المسیرہ کے نامہ نگار نے وضاحت کی کہ جارح امریکی لڑاکا طیاروں نے ضلع آل سلم کے سھلین نامی علاقے پر 6 بار بمباری کی ہے۔ بعد ازاں المسیرہ نے ہی اطلاع دی کہ جارح امریکی جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت...
    بھارت 2004 سے یہی حرکتیں کررہا ہے، خود دہشتگردی کرواتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ ان کی ایجنسی ’را‘ اور ’آر ایس ایس‘ کچے کھلاڑی ہیں ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کا سوشل میڈیا فالس فلیگ آپریشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ یہ بس یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح دنیا میں بدنام کرنا ہے۔ جبکہ یہ خود پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی ممالک کے حکمران ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے تو اسرائیل پانچ منٹ میں نست و نابود ہو جائے گا لیکن اسلامی ممالک مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں 26 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاون کا اعلان کر دیا، ملتان میں اسرائیل مردہ باد ریلی اندرون شہر سے نکالی جائے گی اور مکمل شٹرڈاون ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان...
    فائل فوٹو۔ دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف ببرلو بائی پاس خیرپور پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بھی بند کردیا۔ ببرلو بائی پاس پر بیٹھے وکلا سے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن اور پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نثار کھوڑو نے ملاقات کی۔ وکلا نے بشیر میمن کو کینال منصوبے کی منسوخی کے آرڈر سے مذاکرات مشروط کر دیے۔ پیپلز پارٹی وفد نے وکلا کو سکھر میں جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ وکلا نے کہا کہ کمیٹی کے فیصلے سے پیپلز پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ببرلو بائی پاس سمیت نواب شاہ، حیدرآباد، لاڑکانہ، مٹیاری، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، عمرکوٹ اور دیگر شہروں میں قوم پرست جماعتوں، وکلا، طلبہ...
    وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا۔خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اقدامات پر بحث ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بھر میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے پنجاب کا ریکارڈ پیکج دیا ہے۔ پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی یا قابل ذکر امداد نہیں دی جارہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 110 ارب روپے کا مجموعی پیکج دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے 25ارب روپے کی ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام کے امدادی پیکج کی منظور ی دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ دینے کی ہدایت...
    لاہور( این این آئی)لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ کر لیا۔کمپنیوں نے مالی سال کی تیسر ی سہ ماہی کی مدمیں ریلیف دینے کی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپے کے ریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔نیپرا کی جانب سے 29اپریل کو درخواستوں پرسماعت کی جائے گی۔کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینے کافیصلہ کیا ہے ، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملے گا۔