کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، ڈی جی کے ڈی اے
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-22
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیاتِ کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی ہدایت پر آج 27 اکتوبر کو صوبے بھر میں یومِ سیاہ منایا گیا تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے اور ان کی انتھک جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ27 اکتوبروہ تاریخی سیاہ دن ہے جب بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ کشمیری عوام اپنی آزادی، حقِ خود ارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت ہمیشہ کی طرح آج بھی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومتِ سندھ کے اعلان کے مطابق صوبہ بھر میں آج صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تاکہ کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔ اس موقع پر کے ڈی اے کے دفاتر، سوک سینٹر اور متعلقہ اداروں میں بھی خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی، جن میں کشمیر کی آزادی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔آصف جان صدیقی نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیاتِ کراچی اپنے تمام افسران اور عملے کے ساتھ اس قومی جذبے میں شریک ہے، اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے لیے ان کی پرامن جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ یوم سیاہ کے جاری بیان پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اس بات کی روشن مثال ہیں کہ ظلم و جبر کے باوجود آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشمیری عوام کے ڈی اے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔