data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-15

 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی دہلی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہونے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی نئی چال سامنے آگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے آنند وہار آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن کے اردگرد میونسپل کارپوریشن کے ٹینکرز دن رات پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ فضائی آلودگی کے اصل اعداد و شمار کو کم دکھایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 30 میٹر کے علاقے میں درجنوں ٹرک مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ مانیٹرنگ سینسرز کے قریب موجود گرد و غبار کم ہو اور ڈیٹا میں آلودگی کی شرح مصنوعی طور پر کم ظاہر ہو۔ نئی دہلی کی عام آدمی پارٹی کے صدر سوربھ بھردواج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک وڈیو جاری کی جس میں پانی چھڑکاؤ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ یہ مودی حکومت کا آلودگی کنٹرول نہیں بلکہ ڈیٹا مینجمنٹ کی مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت ہر معاملے میں دھوکا دہی کرتی ہے، آلودگی کے معاملے میں بھی عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسوڈیا نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ہوا کو آلودہ کریں، اعداد و شمار کو کم کریں، پانی سے سچائی چھپائیں ۔ یہی بی جے پی کا آلودگی کنٹرول ماڈل ہے۔ دوسری جانب مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے ڈیٹا سے انکشاف ہوا کہ جب سہ پہر میں پانی چھڑکنے کا عمل کم کیا گیا تو آلودگی کی سطح 54 فیصد تک بڑھ گئی۔ ماہرین کے مطابق دہلی کی ہوا اب بھی خطرناک زمرے میں ہے، لیکن حکومت مصنوعی صفائی کے ذریعے اصل صورتحال کو چھپانے میں مصروف ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا لودگی

پڑھیں:

مودی سرکار کھیل میں کھلواڑسے باز نہیں آئی ، بھارت غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے غیر محفوظ نکلا

اندورمیں آسٹریلین ویمن کرکٹرز کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی چھیڑ چھاڑ، ملزم گرفتار
واقعہ 23 اکتوبر کو پیش آیا جب کرکٹرز کیفے ٹیریا جانے کے لیے ہوٹل سے نکلی تھیں

کرکٹ میں دوسرے ممالک پر غیر محفوظ ہونے کا بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والا بھارت خود غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ نکلا۔بھارت میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے موجود آسٹریلین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اندور میں آسٹریلیا کی دو ویمن کرکٹرز ہوٹل سے کیفے ٹیریا جانے کے لیے نکلی تھیں، اس دوران موٹر سائیکل سوار شخص نے ایک آسٹریلوی کرکٹرز کو انتہائی نازیبا طریقے سے چھوا اور فرار ہو گیا۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ 23 اکتوبر کو پیش آیا۔ایڈیشنل ڈی سی پی کرائم برانچ راجیش ڈنڈوتیا نے میڈیا کو واقعے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی افسر نے واقعے کی شکایت درج کروائی تھی۔راجیش ڈنڈوتیا نے مزید کہا کہ مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا نام عقیل اور آزاد نگر کا رہائشی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی پر مامور تھی، کمی کہاں رہ گئی اس کا جائزہ لیا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہلی میں آلودگی کے اعداد و شمار میں دھوکہ دہی، مودی حکومت کی “پانی چھڑکاؤ پالیسی” بے نقاب
  • دہلی میں آلودگی پر قابو پانے میں ناکامی، مودی حکومت کا پانی چھڑکاؤ فراڈ بے نقاب
  • بھارت سے مضر صحت ہواؤں کی آمد، آلودگی میں خطرناک اضافہ، لاہور پھر سرفہرست
  • صدر ٹرمپ سے مودی سرکار تک
  • دہلی میں فضائی آلودگی پر سروے میں چونکا دینے والے انکشافات
  • مودی سرکار کی جانب سے مشکلات میں گھرے گوتم اڈانی کو کھربوں کی معاونت کا انکشاف
  • مودی سرکار کا اڈانی گروپ کو 3.9 ارب ڈالر کی خفیہ سرکاری امداد کا انکشاف
  • مودی سرکار اور افغانستان کا آبی گٹھ جوڑ، بھارت نے آبی جارحیت کو ہتھیار بنانا شروع کردیا
  • مودی سرکار کھیل میں کھلواڑسے باز نہیں آئی ، بھارت غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے غیر محفوظ نکلا