کسان کابی جے پی رہنما کے ہاتھوں قتل ، مودی کے ‘شائننگ انڈیا’ کا خون آلود چہرہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) مودی حکومت کے دور میں بھارت کا نام نہاد “شائننگ انڈیا” کا چہرہ ایک بار پھر خون سے رنگ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے ایک کسان کو جیپ تلے کچل کر قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق گنیش پورہ گاؤں میں بی جے پی لیڈر مہندرا نگر نے زمین بیچنے سے انکار کرنے والے کسان رام سواروپ پر اپنی جیپ چڑھا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہندرا نگر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کسان کو ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، گاؤں کی خواتین پر بھی تشدد کیا گیا اور فائرنگ کی گئی۔ زخمی کسان کو ہسپتال لے جانے کی اجازت تک نہیں دی گئی۔
مقامی افراد نے بتایا کہ بی جے پی کے بااثر رہنما گزشتہ کئی ماہ سے کسانوں پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ اپنی زمینیں سستے داموں فروخت کر کے گاؤں چھوڑ دیں۔ اب تک 25 سے زائد کسان دھمکیوں کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔
کانگریس کے ایم ایل اے رشی اگروال نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے زیرِ سایہ مدھیہ پردیش میں تشدد، لوٹ مار اور خواتین سے زیادتی کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔ ان کے مطابق مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیوں نے کسانوں کو معاشی بدحالی، قرضوں اور خودکشیوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
بھارت میں کسان برادری پہلے ہی مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں طاقتور طبقے کے ہاتھوں کسانوں پر بڑھتے مظالم “شائننگ انڈیا” کے اس جھوٹے بیانیے کو عیاں کر رہے ہیں جس کے نیچے غربت، ناانصافی اور جبر کی سچائی چھپی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بی جے پی
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔