کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
کوئٹہ:
ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مختلف کارروائیوں میں افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان میں عدیل علی، ثناء اللہ، عبدالخالق اور تین افغان شہری شامل ہیں جنہیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم عدیل علی کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے جس میں انسانی اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی بات چیت، تصاویر اور شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزم عدیل علی کی نشاندہی پر ثناء اللہ اور عبدالخالق کو ایئرپورٹ روڈ سے گرفتار کیا گیا جو بطور ڈرائیور کام کررہے تھے۔
ملزم ثناء اللہ کے قبضے سے شناختی کارڈز کی 11 رنگین تصاویر برآمد ہوئیں جو وہ افغان شہریوں کو مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ انسانی اسمگلروں عبدالہادی اور محمد عیسیٰ کیلئے کام کرتے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغان شہریوں
پڑھیں:
لاہور، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک4727 ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک 4 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اقبال ٹائون ڈویژن میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 2132 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ صدر ڈویژن میں 1555 اور سٹی ڈویژن میں 1040 افراد کو حراست میں لیا گیا، شہر کے مختلف تھانوں میں 651 مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کرایہ داری رجسٹریشن انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد پناہ لے سکتے ہیں اس لیے قانون کی خلاف ورزی کرنےپر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور غیر قانونی یا مشکوک افراد کو کرائے پر جگہ فراہم کرنے والے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔(جاری ہے)
سی سی پی او لاہور نے مکان مالکان، کرایہ داروں اور پراپرٹی ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور تمام ضروری کوائف متعلقہ پولیس ریکارڈ میں درج کروائیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔