ایران اور یورپی وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات کل جنیوا میں ہو گی، عباس عراقچی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
وزیر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات یورپی ٹرائیکا کی درخواست پر ہو گی۔ 19 جون بروز جمعہ جنیوا میں ایرانی وفد کی برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے نمائندوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کے لیے ایک میٹنگ طے کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ کل جمعہ کے روز جنیوا میں یورپی وفد سے ملاقات کرینگے۔ عباس عراقچی نے ایرانی وزرائے خارجہ، یورپی ٹرائیکا کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے درمیان مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے بارے میں بعض ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیوں کے بارے میں ارنا کے سوال کے جواب میں اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ وزیر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات یورپی ٹرائیکا کی درخواست پر ہو گی۔ 19 جون بروز جمعہ جنیوا میں ایرانی وفد کی برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے نمائندوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کے لیے ایک میٹنگ طے کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور یورپی جنیوا میں خارجہ کے
پڑھیں:
ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔