پاک ازبک وزرائے خارجہ کا او آئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاک ازبک وزرائے خارجہ کا او آئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب کے طریقہ کار اور افغان قیادت سے رابطوں پر گفتگو بھی کی گئی، جبکہ ریلوے منصوبہ علاقائی رابطے اور تجارتی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔
اس موقع پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوئی۔
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس 21 اور 22 جولائی کو استنبول میں ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: او ا ئی سی
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔