ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران صرف اپنے دفاع میں کارروائی کر رہا ہے اور سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی ان دعوؤں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے قریب پہنچ چکا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے بیان میں عراقچی نے کہا کہ "ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کرے گا۔ اگر ہم واقعی ایسے غیر انسانی ہتھیار تیار کرنا چاہتے تو اس وقت سے بہتر کوئی موقع نہ ہوتا، جب خطے کا واحد ایٹمی مسلح ریاست ایران پر کھلی جارحیت کر رہی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ تہران "صرف اور صرف اپنے دفاع میں" کارروائی کر رہا ہے،کیونکہ ملک کو "انتہائی سنگین جارحیت" کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اسرائیل کی جانب سے تنازع کو وسعت دینے کی کوششوں پر شدید تشویش ہونی چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو عالمی سطح پر ایران کی موجودہ پالیسی کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے، جو تنازع کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینے پر زور دیتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رہا ہے

پڑھیں:

ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 سے 3 اگست کو وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ایرانی صدرکے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرکے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

کراچی ؛سی ویو کے قریب دو بچوں سمیت 3افراد کے ڈوبنے کے واقعہ کی ابتدائی معلومات سامنے آ گئیں

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیاں کا بطور ایرانی صدر یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی ایران کے پُرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت
  • پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر
  • ’’ہر بات کا مقصد تنقید نہیں ہوتا‘‘؛ عتیقہ اوڈھو اپنے متنازع بیانات کے دفاع میں بول اٹھیں
  • پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے،ایرانی صدر
  • خواجہ آصف سے ایرانی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال
  • پاک ایران وزرائے دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستانی وزیر دفاع کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ
  • ایرانی صدر کی لاہور آمد، پاکستان کے راستے چین سے تجارت کی خواہش
  • ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے