ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز میں اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارتِ خارجہ کی درخواست پر قومی ائیر لائن نے ایک ائیر بس طیارہ فوری طور پر پشاور سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد بھیجا تھا۔  اسلام ٹائمز۔ ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز میں ترکمانستان کے دارالحکومت  اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین میں سے 150  پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں اسلام آباد پہنچے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارتِ خارجہ کی درخواست پر قومی ائیر لائن نے ایک ائیر بس طیارہ فوری طور پر پشاور سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد بھیجا تھا۔ ایرانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے زائرین کو ایران سے سڑک کے ذریعے دارالحکومت اشک آباد لایا گیا جہاں پی آئی اے کا طیارہ پہلے سے موجود تھا۔ 
 
 قومی ائیر کی پرواز پی کے 9552 میں رات گئے 150 سے زائد زائرین اسلام آباد پہنچے، پاکستانی سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی اس پرواز میں اسلام آباد لایا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مشہد سے 150 پاکستانیوں نے بارڈر کراس کر کے اشک آباد پہنچنا تھا مگر پرواز کی روانگی تک 107 پاکستانی ائیرپورٹ پہنچ سکے جنہیں اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے مسافروں نے تہران میں پاکستانی سفارت خانے اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد پرواز میں
پڑھیں:
پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔