بیرونی ملک جیلوں میں قید ساڑھے 18 ہزار پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے پاکستانی قونصلر خانے اور سفارتی مشنز متحرک ہیں جب کہ بیرونی ملک جیلوں میں قید ساڑھے 18 ہزار پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی ہوئی ہے۔
بیرونی ملک سفارتی مشنز کی قانونی امداد کے تحت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی تفصیلات ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئیں۔
دستاویز کے مطابق مسقتط سے 5 ہزار 4 سو 35، ملائیشیا سے چھ ہزار پاکستانی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی، ترابلس سے 935، نیو یارک سے 110، سعودی عرب سے 1ہزاد 5 سو 63 پاکستانی قیدیوں کی رہائی دلائی گئی، سری لنکا سے 56، قزاکیستان سے 245، روم سے 20 پاکستانیوں کو رہا کروایا گیا۔
دستاویز میں کہا گیا کہ بغداد سے 3 ہزار 570، گریس سے 530، فلپائن سے 20 پاکستانیوں کو رہائی ملی، برطانیہ، چائنہ سے چھ چھ جبکہ بنککاک سے 16 پاکستانیوں کو رہائی ملی۔
گزشتہ پانچ سال کے دوران سعودی عرب سے 8 ہزار 559،مالدیپ سے 48، ایران سے 46 پاکستانیوں کو رہا کرایا گیا، قطر سے 253قیدیوں کی رہائی کیلئے 63لاکھ سعودی ریال ادا کیے گئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی قیدیوں کی قیدیوں کی رہائی پاکستانیوں کو
پڑھیں:
پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟
لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جبکہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔
Post Views: 3