ڈسڑکٹ جیل اٹک کی انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں پر مبینہ بہیمانہ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے جب کہ جیل انتظامیہ کے افسران کی نگرانی اور موجودگی میں اسیران پر مبینہ تشدد کی وڈیوز سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے  معاملے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے تحقیقات کے لیے  ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن رانا عبدالروف کو انکوائری افسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کرلی۔

سامنے آنے والی  ویڈیو میں جیل انتظامیہ کے باوردی آفیسر کو کرسی پر بیٹھ کر مشقتی سے خود کو دبواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں جیل انتظامیہ کی جانب سے متعین کردہ قیدی کو دیگرساتھی قیدیوں کو لتر برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند قیدی زیر عتاب ساتھی قیدیوں کو باری باری ہاتھوں پر اٹھاتے ہیں اور ایک قیدی ان پر چمڑے کا لتر برساتا ہے، یہی عمل دوسرے دو قیدیوں کے ساتھ بھی دہرایا جاتا ہے۔

اسی طرح آفیسر کے سامنے کھڑے ایک قیدی عقب میں کھڑے قیدی کو تھپڑ اور مکے مارتا ہے۔

مذکورہ فوٹیج میں لائن میں لگے قیدیوں پر عقب میں کھڑا ایک شخص لتر برساتا دیکھا جاسکتا ہے۔

اسیران نے جیل میں احتجاجاً بھوک ہڑتال بھی کیے رکھی، جیل میں اسیر شہاب نامی قیدی نے وڈیو بیان میں اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔

شہاب نامی قیدی نے اس سے قبل اڈیالہ جیل میں سنگین بے ضابطگیوں و مبینہ کرپشن و تشدد کی شکایت کی تھی، وہ اب اٹک جیل میں اسیر ہے۔

اس نے سنگین الزام عائد کر کے داد رسی کی اپیل کی، اس نے کہا کہ  ڈھائی سال قبل ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس کی انکوائری پر ایکشن ہوا، اس کے بعد سے محکمہ  جیل خانہ جات کے افسران و عملہ سخت ضد و عناد برتتے ہیں۔

اس نے کہا کہ ہم پر تشدد کرکے زلیل کیا جاتا ہے، اس وجہ سے میں  چار دن سے بھوک ہڑتال پر ہوں۔

قیدی کو الزام عائد کرتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ جیل میں ٹھیکہ داری نظام رائج ہے،  بیرک اور  ہر سیل کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے۔

قیدی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم جیل ڈیپارٹمنٹ سمیت ملک کے کسی ڈیپارٹمنٹ کے خلاف نہیں لیکن کچھ کالی بھیڑیں ہیں، ہمیں ان کے خلاف انصاف دلایا جائے۔

قیدی نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود جیل میں سے درخت کاٹ کر جلائے جاتے ہیں تاکہ سروں پر سایہ نہ رہے۔

قید با مشقت والے اسیران سے پیسے لیکر ان کی جگہ دوسرے قیدیوں سے مشقت کرائی جاتی ہے، قیدی نے کہا کہ  جتنے الزام عائد کیے، سب ثابت کرسکتا ہوں، غیر جانبداری سے فیصلہ کرنے والے کسی بھی آفیسر کے سامنے یہ سب ثابت کرونگا۔

اس کے بعد اگر ہم سزا کے مستحق ہوئے تو ہم فیس کرنے کے لیے تیار ہیں ۔تشدد پہلے بھی برداشت کررہے ہیں، بھوک ہڑتالیں کرنے پر مجبور ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات کے نوٹس کے بعد ڈی آئی جی جیل خانہ راولپنڈی ریجن  رانا عبد الروف  نے انکوائری شروع کردی۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کا جیل مینوئل کے مطابق اختیار ہے کہ قیدی کو دوسری جگہ منتقل کردے، تشدد کا فزیکلی سزا دینے کا اختیار نہیں نہ ہی تشدد کا حق کسی کو حاصل ہے، اس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

۔میاں فاروق نذیر  کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے باوجود جیل کے اندر کیمرہ کیسے گیا، یہ بھی سیکیورٹی لیپس ہے، اس کی بھی انکوائری کی جایے گی۔

انکوائری میں جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف  سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی جی جیل خانہ جات جیل انتظامیہ جاسکتا ہے نے کہا کہ قیدی کو جیل میں

پڑھیں:

استنبول مذاکرات:پاک افغان معاہدہ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

استنبول میں ترکی اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں افغان وفد عبوری مفاہمت پر راضی ہو گیا۔
ترکی کی وزارتِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل اور قیامِ امن کے لیے مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فریق پر پینلٹی عائد کی جائے گی، جبکہ جنگ بندی کے نفاذ کے دیگر امور 6 نومبر کو استنبول میں ہونے والے اگلے اجلاس میں طے کیے جائیں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران ترکی اور قطر نے دونوں ممالک کی فعال شمولیت کو سراہا اور دیرپا امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مذاکرات 25 سے 30 اکتوبر تک اسلام آباد، کابل، انقرہ اور دوحہ کے نمائندوں کی شرکت سے جاری رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں شواہد، دلائل اور اصولی موقف کے ساتھ مضبوط اور منطقی انداز میں استقامت دکھائی، جس کے نتیجے میں افغان وفد عبوری مفاہمت پر آمادہ ہو گیا۔ اس پیشرفت کو خطے میں امن، استحکام اور عالمی سیکیورٹی کے لیے ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ دشمنانہ رکاوٹوں اور تخریبی ذہنیت کے باوجود پاکستان کی قیادت اور وفد نے قومی مفاد، تدبر اور دوراندیشی کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی حاصل کی۔ ترکی اور قطر کی میزبانی اور ثالثی نے عبوری کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستانی ریاست، قیادت اور عوام نے واضح کیا ہے کہ ملک اپنی خودمختاری، قومی مفاد اور عوام کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ سیاسی اور عسکری قیادت مذاکرات کے دوران متحد اور پُرعزم رہی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہر خطرے کا مقابلہ بھرپور تیاری، وسائل اور عزم کے ساتھ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گووندا کا مراٹھی اداکارہ سے مبینہ معاشقہ، اہلیہ سنیتا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو افشا ہونے کے بعد اسرائیلی فوجی استغاثہ لاپتہ
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار
  • استنبول مذاکرات:پاک افغان معاہدہ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی فوٹیج لیک کرنے پر اسرائیلی چیف ملٹری پراسیکیوٹر برطرف