پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرمجوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دورہ کے خطے میں اور خطے سے باہر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے توقع کی جانی چاہیے کہ وہ ایران، اسرائیل جنگ پر بات کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو چین سے 40 جے 35 لڑاکا طیارے ملنے کی خبروں پر اگر بھارت پریشان ہورہا ہے تو اُسے پریشان ہونے دیں، کوئی بھی ہتھیار حاصل کرنا ہمارا حق ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اب دوطرفہ نہیں رہا، صدر ٹرمپ کی پیش کش کے بعد یہ مزید اُجاگر ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے؛ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اور اس کے ساتھ بہت خاص تعلقات ہیں۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایک عظیم رہنما ہیں۔ لوگوں کو نشانہ بناتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
قطر پر اسرائیلی حملوں اور نیتن یاہو سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔
دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں۔ یورپ امریکا کا دوست ہے اور روس سے تیل خرید رہا ہے، امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روس سے تیل خریدے۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس ہو یا سگریٹ، روس سے کچھ نہیں خریدنا چاہیے۔
گفتگو میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وینزویلا سے بڑی مقدار میں منشیات امریکا آرہی ہے، وینزویل کا گینگ لیڈرز کے ساتھ کھڑے ہونا ناقابل قبول ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چارلی کرک کے قتل پر جشن منانے والوں کی چھان بین جاری ہے۔ جشن منانے والے افراد ذہنی بیمار ہیں۔
Post Views: 5