ٹرمپ کا فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ اہم سنگ میل ہے،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ اہم سنگ میل ہے،پاک امریکہ تعلقات میں ایسی گرمجوشی پہلے نہیں دیکھی گئی،اس پیش رفت کے خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نےکہاکہ صدرٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں اہم کرداراداکیاتھا۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدراورفیلڈمارشل عاصم منیرکے درمیان ملاقات پہلے سے شیڈولڈتھی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان حالیہ بحران میں ایک اچھااوراہم کرداراداکرسکتاہے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اپنے دفاع کے لئے پاکستان کو کوئی بھی ہتھیاراستعمال کرنے کاحق حاصل ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب کچھ امریکا کی مرضی سے ہو رہا ہے اور کسی کو بھی اس بارے میں غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی غلط فہمیاں دور کرلیں تاکہ صورتحال کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے قطر پر امریکا کی مرضی سے حملہ کیا ہے اور اب دوست اور دشمن میں تمیز کرنے کا وقت آ چکا ہے۔وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ قطر پر دوبارہ حملہ ہوگا اور جو بھی تل ابیب سے حکم آئے گا، اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا ورنہ ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی جائے گی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغرب کے اندر سے جو ردعمل سامنے آ رہا ہے، وہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے اور یہ صورتحال اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو متحد رہنے کی تاکید کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں سمجھداری سے کام لینا ہوگا اور صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اپنے فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔